نیپال کے جنوب مشرقی علاقوں میں یرقان کے مریضوں میں اضافہ ،ایک ہزار سے زائد افراد مرض میں مبتلا ،دوہفتوں میں سات ہلاک ہوگئے

اتوار 11 مئی 2014 07:41

کٹھمنڈو (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11مئی۔2014ء)نیپال کے جنوب مشرقی علاقوں میں ہیپاٹائٹس یا یرقان تیزی سے پھیل رہا ہے۔ مقامی اخبار ہمالیہ ٹائمز کے مطابق علاقے میں ایک ہزار سے زائد افراد یرقان میں مبتلا ہیں جبکہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران سات افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یرقان کے بعد ہیپاٹائٹس اے اور ای کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین کے بقول پینے کے آلودہ پانی کے علاوہ پانی کے انتہائی پرانے اور گندے پائپ اس بیماری کی وجہ ہو سکتے ہیں۔ جرمن وزارت خارجہ نے نیپال کا سفر کرنے والے جرمن شہریوں کو ہیپاٹائٹس اے اور ٹائیفائیڈ کے حفاظتی انجیکشن لگوانے کا مشورہ دیا ہے۔ جگر کی انفیکشن کی بیماری ہیپاٹائٹس زیادہ تر وائرس کے ذریعے ایک سے دوسرے شخص کو منتقل ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :