کس کو معلوم تھا کہ جدیدٹیکنالوجی کی بدولت گھر اور گاڑی ایک ہی نہج پر جاپہنچیں گے، آسڑیا سے تعلق رکھنے والی ایک آٹو موبائلز کمپنی نے یہ کردِکھایا

اتوار 11 مئی 2014 07:45

وینا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11مئی۔2014ء)کس کو معلوم تھا کہ جدیدٹیکنالوجی کی بدولت گھر اور گاڑی ایک ہی نہج پر جاپہنچیں گے لیکن آسڑیا سے تعلق رکھنے والی ایک آٹو موبائلز کمپنی نے یہ کردِکھایاہے۔

(جاری ہے)

ایک ملین374 ہزار (1,374,451) ڈالر کے سونے اور سفید قیمتی دھات سے بنے" ایلیمینٹ پلازو" نامی اس دلکش موبائل ہوم میں خوبصورت بیڈ روم اور چالیس انچ کے ٹی وی سمیت زندگی کی تمام تر آسائشیں موجود ہیں۔

40فٹ لمبے اس دلکش گھر میں ٹیکنالوجی کا بھر پور استعمال کرتے ہوئے نہ صرف فرش پر قیمتی ماربل کی تہہ لگائی گئی ہے بلکہ ایسی آٹو میٹک قیمتی کرسیاں بھی لگائی گئی ہیں جو بٹن دباتے ہی چھت سے اوپرکی جانب باہر آجاتی ہیں۔ اب چاہیں تو وہاں بیٹھ کر چائے پئیں یا قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہوں۔کیوں ہے نا کمال کا چلتا پھرتاگھر۔