ڈونیٹسک میں ریڈ کراس کے کارکنوں کا اغوا اور رہائی

اتوار 11 مئی 2014 07:41

ڈونیٹسک (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11مئی۔2014ء)مشرقی یوکرائن میں اغوا کیے جانے والے ریڈ کراس کے کارکن رہا کر دئیے گئے ہیں۔ ریڈ کراس کے ترجمان ڈیوڈ پیئر نے بتایا کہ علیحدگی پسندوں نے ڈونیٹسک میں تنظیم کے نو افراد کو یرغمال بنا لیا تھا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ شب رہا کیے جانے والے ان کارکنوں میں سے ایک کو زد و کوب بھی کیا گیا۔ ان میں سے آٹھ کا تعلق یوکرائن سے جبکہ ایک کا سوئٹزرلینڈ سے ہے۔ ریڈ کراس کے مطابق یہ افراد متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف تھے۔ ڈونیٹسک میں آج اتوار کے روز روس نواز علیحدگی پسند ریفرنڈم کر وا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :