افغانستان، ایک افغان شہری کی لاش کے ساتھ تصویر بنوانے والے دو برطانوی فوجیوں کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

اتوار 11 مئی 2014 07:45

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11مئی۔2014ء)افغانستان میں ایک افغان شہری کی لاش کے ساتھ تصویریں بنوانے والے دو برطانوی شہریوں کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک ویب سائٹ پر دو برطانوی فوجیوں کی تصاویر اور ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں انہیں ایک افغان شہری کی خون آلود لاش کے ساتھ مختلف پوز میں تصاویر بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔یہ تصاویر افغان فوجیوں نے2012 ء میں کیمپ میں افغان شہریوں کے حملے کے بعد بنوائیں۔دریں اثناء ایمنسٹی انٹرنیشنل نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی قوانین ک خلاف ورزی قرار دیا ہے اور برطانوی فوجیوں سے اس حوالے سے تحقیقات بھی مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :