عوامی تحریک اور تحریک انصاف کی ریلیوں کو ناکام بنانے کیلئے تمام پٹرول پمپ سیل،لاری اڈہ اور دیگر مقامات سے لاہور ،اسلام آباد ،راولپنڈی جانے والی تمام ٹرانسپورٹ بند

اتوار 11 مئی 2014 07:34

فیصل آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11مئی۔2014ء)،عوامی تحریک اور تحریک انصاف کی ریلیوں کو ناکام بنانے کے لئے شہر کے تمام پٹرول پمپ سیل،لاری اڈہ اور دیگر مقامات سے اسلام آباد اور راولپنڈی جانے والی تمام ٹرانسپورٹ کو بند کردیا گیا،سنی اتحاد کونسل نے عوامی تحریک کی ریلیوں میں شرکت کا اعلان کر دیا۔ سنی اتحاد کونسل آج’یومِ مذمت ِ دھاندلی“ منائے گی۔

(جاری ہے)

سنی اتحاد کونسل کے کارکنان لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد اور کراچی سمیت ملک بھر میں پاکستان عوامی تحریک کی ریلیوں میں شریک ہوں گے۔ جبکہ جماعت اسلامی ،عوامی تحریک ،تحریک انصاف ،مسلم لیگ ق کے مقامی رہنماؤں نے صوبائی حکومت کی طرف سے تحریک انصاف کے احتجاج کے سلسلہ میں اسلام آباد جانے والی بسوں کی پکڑ دھکڑ،پٹرول پمپوں کی بندش جیسے اوچھے ہتھکنڈے اپنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران سابقہ آمروں سے سبق سیکھنے کی بجائے ان کے نقش قدم پر چل کر اپنی سیاسی موت کا خود سامان تیار کر رہے ہیں، نام نہاد جمہوریت کے دعویدار اپنے خلاف ایک احتجاج کو برداشت نہیں کر سکے