ملک میں ایک بیورکریٹ ہی تمام مسائل کی جڑ ہیں، احسن اقبال، ہمیں قول وفعل کے تضاد کو ختم کو نا ہو گا، عمران خان عوام کے میڈیٹ کا احترام کریں،آئندہ چند سالوں کے دوران توانائی سے بھی بڑا بحران پانی کا ہوگا جس سے نمٹنے کے لئے حکومت منصوبہ بندی کررہی ہے ،برآمدکنندگان سے خطاب

اتوار 11 مئی 2014 07:37

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11مئی۔2014ء) وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں ایک بیورکریٹ ہی تمام مسائل کی جڑ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ سیالکوٹ کے دوران برآمدکنندگان سے دوران خطاب کیا۔ ہمیں قول وفعل کے تضاد کو ختم کو نا ہو گا تاکہ بہتری اور ترقی کی راہوں پر ملک کو گامزن کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ادارے کمزور سے کمزور تر ہوئے اور انکی حکومت قومی اداروں کی تنزلی کو بہتری کی جانب لانے میں کوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ چند سالوں کے دوران توانائی سے بھی بڑا بحران پانی کا ہوگا جس سے نمٹنے کے لئے حکومت منصوبہ بندی کررہی ہے اور اگر اس پر کامیابی سے کام نہ کیا گیا تو پورے ملک کی صورتحال تھر کی صورتحال کی طرح ہو گی۔ ایک سوال جواب میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ مصالحے دار سیاست کی بجائے ملکی عوامی سیاست کرتے ہوئے عوام کے میڈیٹ کا احترام کریں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو چاہیے کہ انہیں اللہ نے خیبر پختوانخو ا میں عزت دی ہے ا انہیں اسکو بحال رکھتے ہوئے ان سے کئے ہوے وعدے پورے کریں۔