سعودی عرب‘ عدالت نے حکومت مخالف مظاہروں کیلئے عوام میں اشتعال انگیزی پیدا کرنے کے الزام میں 2 افراد کو قید کی سزا سنادی

اتوار 11 مئی 2014 07:45

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11مئی۔2014ء) سعودی عرب میں عدالت نے حکومت مخالف مظاہروں کیلئے عوام میں اشتعال پیدا کرنے کے الزام میں دو نوجوان کارکنوں کو قید کی سزا سنادی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جدہ کی عدالت نے ایک شہری کو پانچ سال جبکہ دوسرے کو چھ سال قید کی سزا سنائی ہے۔ دونوں شہریوں پرتیرہ تیرہ ہزار ڈالر جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ دونوں شہریوں پر الزام ہے کہ انہوں نے طائف میں حکومت مخالف مظاہروں کی کوریج اور مظاہروں کی آ ن لائن وڈیو بھی جاری کی تھی۔