کراچی اسٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتہ شدیدمندی کی زد میں رہی ،مندی کے باعث کے ایس ای100انڈیکس5نفسیاتی حدوں سے نیچے گر گیا، انڈیکس 28900پوائنٹ سے کم ہو کر28400پوائنٹ کی کم ترین سطح پر آگیا

اتوار 11 مئی 2014 07:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11مئی۔2014ء)کراچی اسٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتہ شدیدمندی کی زد میں رہی یہ تیسرا ہفتہ ہے کہ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد مسلسل مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ،کاروباری مندی کے باعث کے ایس ای100انڈیکس5نفسیاتی حدوں سے نیچے گر گیا اور انڈیکس 28900پوائنٹ سے کم ہو کر28400پوائنٹ کی کم ترین سطح پر آگیا ،بحرانی کیفیت نے سرمائے کے حجم کوبھی کم کر دیا اور1کھرب29ارب سے زائد روپے کی کمی سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 69کھرب روپے سے کم ہو کر67کھرب روپے رہ گیا ۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ گذشتہ کاروباری ہفتہ کے پہلے روز ہی کریش ہو گئی ماسوائے ایک دن کے باقی چار روزمنافع کے خاطر فروخت کادباؤ برقرار رہا جس نے مارکیٹ کو سرمائے کے بحران سے دوچار کر دیا ۔

(جاری ہے)

تجزیہ کاروں کے مطابق سیاسی غیر یقینی صورتحال نے مارکیٹ کو اتار چڑھاؤ کا شکار بنا یا ہوا ہے اورداروں کی جانب سے فروخت کا عمل بھی مارکیٹ کو گراوٹ کی جانب دھکیل رہا ہے ،مالیاتی نتائج کا اختتام ہو چکا ہے اور کوئی نئی ٹریگر کا نہ ہونا بھی مارکیٹ کے لئے تشویش کا باعث ہے۔

مارکیٹ کو سہارا دینے کی غرض سے بڑے سرمایہ کار پیٹرولیم ،توانائی ،ٹیلی کام،سیمنٹ اور بینکنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری تو کر رہے ہیں تاہم مارکیٹ میں منافع کی کشش کم ہے جس نے انویسٹرز کو مارکیٹ سے دور رکھا ہے ۔تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ فی الحال اپنی متوقع گراوٹ لینے کے بعد بہتر ہوگیاور یو بی ایل اور پی پی ایل کے ہونے والے IPOمارکیٹ کو مزید بہتری کی جانب لے جا سکتے ہیں ۔

تجزیہ کاروں کے مطابق آنیوالے دنوں میں مانیٹری پالیسی میں شرح سود کامزید کم نہ بینکنگ سیکٹر کے لئے سود مند ثابت ہو سکتا ہے اس لئے کچھ دنوں سے بینکنگ سیکٹر کی سرگرمیاں بھی عروج پر دیکھی جا سکتی ہے ۔ اتار چڑھاؤ کے بعد گذشتہ ہفتہ کے ایس ای100 انڈیکس 28900،28800،28700،28600اور28500پوائنٹ کی نفسیاتی حد کو کھو بیٹھا جس سے انڈیکس28921.13پوائنٹ سے کم ہو کر28494.54پوائنٹ پر آگیا اسی طرح 285.53پوائنٹ کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 20157.78سے کم ہو کر19872.25پوائنٹ اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 21617.13پوائنٹ سے کم ہو کر21237.96پوائنٹ ہو گیا ۔

گذشتہ ہفتہ ٹریڈنگ ویلیو 5ارب سے8کے درمیان رہی جبکہ کاروباری لین دین کم سے کم18کروڑ20لاکھ اور زیادہ سے زیادہ 11کروڑ94لاکھ شیئرز رہا ۔فروخت کے باعث مارکیٹ میں رونما ہونیوالی مندی نے سرمایہ کاروں کے 1کھرب29ارب90کروڑ68لاکھ35ہزار747روپے ڈوب گئے اور مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ69کھرب 26ارب53کروڑ87لاکھ 5ہزار207روپے سے کم ہو کر67کھرب 96ارب63کروڑ18لاکھ69ہزار460روپے ہو گیا ۔کراچی اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتہ مجموعی طور پر 1719کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے653کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،950میں کمی اور116کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔ ؎

متعلقہ عنوان :