بھارت‘ بس گہری کھائی میں جاگری‘ تیرہ افراد ہلاک‘ سات زخمی

اتوار 11 مئی 2014 07:42

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11مئی۔2014ء) بھارت میں ایک بس گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں تیرہ افراد ہلاک جبکہ سات زخمی ہوگئے۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ حادثہ اتر کھنڈ میں اس وقت پیش آیا جب ریشی کیش سے گھات جانے والی بس انتہائی مشکل موڑ کاٹتے ہوئے ڈھلوان سے 30 میل گہری کھائی میں جاگری اور ٹکڑے ٹکڑے ہوگئی ۔

(جاری ہے)

حادثے کے نتیجے میں تیرہ افراد ہلاک جبکہ سات زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کردیا گیا جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :