فیصل آباد،خاوند کی دوسری شادی سے دلبر داشتہ خاتون نے تین معصوم بچوں کو زہریلی گولیاں کھلا دیں ، دو معصوم بچیاں جاں بحق،بیٹے کی حالت تشویشناک،خاتون گرفتار

اتوار 11 مئی 2014 07:33

فیصل آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11مئی۔2014ء)خاوند کی دوسری شادی سے دلبر داشتہ ہونے والی خاتون نے اپنے تین معصوم بچوں کو گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھلا دیں جس کے باعث دو معصوم بچیاں جاں بحق جبکہ بیٹے کی حالت تشویشناک‘ پولیس نے مذکورہ خاتون کو حراست میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ نشاط آباد کے نواحی گاؤں 7 ج ب کی رہائشی خاتون صدف کا خاوند وسیم رکشہ ڈرائیور ہے جس نے کچھ عرصہ قبل دوسری شادی کر لی اور وہ چار ماہ سے گھر نہیں آرہا تھا اس صورتحال پر صدف بی بی اشتعال میں آگئی اور اس نے اپنے تین بچوں بلاول عمر7سال،کرن عمر 5سال اور صباعمر3سال کو زہریلی گولیاں کھلا دیں جس پر فوری بچوں کو الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پردوبچیاں کرن اور صباء انتقال کر گئی جبکہ بیٹے کی حالت نازک بتائی جاتی ہے صدف نے بتایا کہ اس نے خود بھی زہریلی گولیاں کھانی تھی مگر وہ بچوں کو تڑپتا ہو ادیکھ کر ایسا نہ کر سکی ،علاقے کے لوگوں نے ریسکیو 1122کی مدد سے مذکورہ خاتون اور تینوں متاثرہ بچوں کو الائیڈ ہسپتال پہنچا یا جہاں پر پانچ سالہ کرن جاں بحق ہو گئی جبکہبلاول 7سال کی حالت بدستور تشویشناک ہے ‘ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس پی مدینہ ٹاؤن ناصر سیال اور ایس ایچ او نشاط آباد سب انسپکٹر محمد یار موقع پر پہنچ گئے ،صدف کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے تاہم بچوں کی جان بچانے کیلئے تمام کوشش عمل میں لائی جا رہی ہے ،سی پی او فیصل آباد ڈاکٹر حیدر اشرف نے ایس پی مدینہ ٹاؤن کو تما م واقع کی نگرانی اور قانونی کاروائی کی ہدایت کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :