ورلڈ کپ فٹبال،میکسیکو کی23رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ،ٹیم کی کمان لیون کلب کے ڈیفنڈر رافیل مارکوئیز ڈیفنڈر کو سونپی گئی ہے

اتوار 11 مئی 2014 07:28

میکسیکو سٹی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11مئی۔2014ء) میکسیکو نے فٹ بال ورلڈ کپ کیلئے تئیس رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ ٹیم کی کمان لیون کلب کے ڈیفنڈر رافیل مارکوئیز ڈیفنڈر کو سونپی گئی ہے۔فٹبال ورلڈ کپ کا تاج سر پر سجانے کا خواب میکسیکو نے بھی اپنے پتے شو کر دیئے۔ میکسیکن ٹیم میں چونتیس سالہ ڈیفنڈر کارلوس کی شمولیت حیران کن ہے۔ کارلوس مسلسل تیسرا ورلڈ کپ کھیلیں گے۔

(جاری ہے)

تئیس رکنی اسکواڈ میں مانچسٹریونائیٹڈ کلب کے فارورڈ ہاوئیر اور ویلاریئل کلب کے گیو وانی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔میکسیکن ٹیم کے کوچ میگوئیل نے کھلاڑیوں کے انتخاب کو درست قرار دیتے ہوئے اْمید ظاہر کی ہے کہ رافیال مارکوئز کی کپتانی میں ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔ فٹبال ورلڈ کپ کا میلہ بارہ جون سے برازیل میں سجے گا جہاں گروپ اے میں میکسیکن ٹیم، کیمرون ، کروشیا اور میزبان برازیل سے ٹکر لے گی۔

متعلقہ عنوان :