اسلام آباد‘ میٹرو بس منصوبے کے خلاف دو سیاسی جماعتوں نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی،منصوبہ غیر قانونی ہے‘ قانونی تقاضے پورے کیے بغیر شروع کیا گیا

اتوار 11 مئی 2014 07:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11مئی۔2014ء) اسلام آباد میٹرو بس منصوبے کے خلاف دو سیاسی جماعتوں نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی منصوبہ غیر قانونی ہے نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے سیکرٹری جنرل مشاہد حسین سید اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمر نے سپریم کورٹ میں دی گئی درخواست میں کہا ہے کہ راولپنڈی اسلام آباد میٹروبس منصوبہ قانونی تقاضے پورے کیے بغیر شروع کیا گیا ہے یہ منصوبہ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایکٹ 1997 اور سی ڈی اے آرڈیننس 1960 کی خلاف ورزی ہے منصوبہ پیپرا رولز کی بھی خلاف ورزی ہے سپریم کورٹ میں پہلی بار کسی منصوبے کے خلاف دو سیاسی جماعتوں نے درخواست دائر کی ہے اس درخواست کی پیروی معروف قانون دان اطہر من الله کریں گے۔

متعلقہ عنوان :