بیلجیئم کی وزارت خارجہ کے کمپیوٹرز پر ہیکرز کا حملہ

اتوار 11 مئی 2014 07:40

بیلجیئم (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11مئی۔2014ء)ہیکرز نے بیلجیئم کی وزارت خارجہ کے کمپیوٹرز پر حملہ کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بلیجیئم کے وزیر خارجہ دیدیئر رینڈرز کا کہنا ہے کہ ہیکرز نے ایک کمپیوٹر وائرس کے ذریعے یوکرائن سے متعلق تفصیلات اور معلومات تک رسائی کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ وزارت خارجہ اور فوجی خفیہ ادارے کوکچھ دن قبل ہی اس سائبر حملے کا علم ہوا۔ اس دوران ملکی ادارے اس حملے سے ہونے والے نقصان کا اندازہ لگانے میں مصروف ہیں۔ بیلجئم کے دو اخبارات کے مطابق یہ سائبر حملے ماسکو کے ایماء پر کیے گئے تھے۔ تاہم ابھی تک سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :