نجکاری کمیشن بورڈ نے یونا ئیٹڈ بینک لمیٹڈ میں حکومت کے بقایا حصص کی نجکاری کے لئے مجوزہ ٹرانزیکشن کے ڈھانچے کی منظوری دی

اتوار 11 مئی 2014 07:29

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11مئی۔2014ء) نجکاری کمیشن بورڈ نے یونا ئیٹڈ بینک لمیٹڈ میں حکومت کے بقایا حصص کی نجکاری کے لئے مجوزہ ٹرانزیکشن کے ڈھانچے کی منظوری دی ہے، نجکاری بورڈ نے ایک ٹرانزیکشن کمیٹی بھی قائم کر دی تاکہ حصص کے انتقال کا جائزہ لیا جا سکے، ٹرانزیکشن کا عمل تیس جون تک مکمل ہو گی جبکہ نجکاری کمیشن کی جانب سے گزشتہ آٹھ سالوں میں یہ پہلی ایکویٹی ٹرانزیکشن ہو گی۔

گذشتہ روزکابینہ کی کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار کی زیر صدارت ہوا جس میں نجکاری کمیشن بورڈ نے یونا ئیٹڈ بینک لیمیٹڈ میں حکومت کے بقایا حصص کی نجکاری کے لئے مجوزہ ٹرانزیکشن کے ڈھانچے کی منظوری دی ۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران نجکاری کمیشن کے چئیرمین محمد زبیرنے تفصیلی بریفنگ میں بتایا کہ نجکاری بورڈ نے ٹرانزیکشن کمیٹی قائم کر دی ہے تاکہ حصص کے انتقال کا جائزہ لیا جا سکے ،انھوں نے بتایاکہ ٹرانزیکشن کا ڈھانچہ جس کی کمیٹی کی جانب سے تجویز دی گئی ہے عالمی اور مقامی سطح پر اداراہ جاتی سرمایہ کاروں اور دولت مند افرادکو جدید عالمی بک بلڈنگ مشق کے ذریعے حکومت پاکستان کی جانب سے حصص کی پیش کش پر مشتمل ہے ،انہو ں نے مزید کہا کہ ٹرانزیکشن کا عمل تیس جون تک مکمل ہو گا اور نجکاری کمیشن کی جانب سے گزشتہ آٹھ سالوں میں یہ پہلی ایکویٹی ٹرانزیکشن ہو گی، اس موقع پر وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہاکہ پورے حصص کے عمل کے دوران ضروری توجہ دی جانی چاہئے اور نجکاری کمیشن کوہدایت کی کہ وہ حصص کی منتقلی کے تمام عوامل کے دوران شفافیت کو برقرار رکھیں، ان کا مزیدکہنا تھا کہ منتقلی کیلئے شفافیت اور مناسب قیمت کے دو بنیادی اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ، تھری جی اور فور جی سپیکٹرم کی حالیہ مکمل ہونے والی نیلامی کا مذکور ہ دو اصولوں کی وجہ سے ہر کسی کی جانب سے کو سراہاگیا ہے اور سرکاری ادارون کی نجکاری کے عمل میں اسی ماڈل کو اپنانا چاہئے ، انھوں نے کہاکہ ہمیں مقامی اور غیر ملک دونوں سرمایہ کاروں کیجانب سے زیادہ سے زیادہ شراکت کیلے کام کر نا چاہئے اور اپنے ملک کیلئے بہترین ممکنہ قیمت لانی چاہئے ، وزیر خزانہ کا یہ بھی کہنا چاہئے تھا کہ حکومت کی جانب سے اصلاحاتی عمل سے اس عمل کی کامیاب اور شفاف انداز میں تکمیل میں بھی مدد ملے گی جیسا کہ پاکستان پہلے ہی کامیابی سے عالمی مالیاتی مارکیٹوں میں شامل ہو چکا ہے ، انھوں نے کہاکہ یوورو بانڈز کو توقع سے زیادہ کامیابی ملی ہے اور اب عالمی سرمایہ کاروں کا ہمارے ملک کی مالیاتی درجہ بندی پر مزید اعتماد بڑھا ہے ، وفاقی وزیر نے نجکاری کمیشن کو ہدایت بھی کی کہ ایسا عمل اختیار کیا جائے جو کہ آپریشنل او ر قیمت کے پہلو سے موزوں ہو ۔

متعلقہ عنوان :