روسی شہر بشور توستان میں ہیلی کاپٹر گر کرتباہ ،تین افراد ہلاک

حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر جنگل میں لگی آگ کی نگرانی کررہا تھا،تین افرادسوارتھے،حکام

جمعہ 5 مئی 2017 12:59

ْماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ مئی ء)روسی شہر بشور توستان میں ہیلی کاپٹر گر کرتباہ ہو گیا ہے جس میں سوار تین افراد ہلاک ہو گئے ۔

(جاری ہے)

روسی میڈیا کے مطابق حکام نے بتایاکہ جنگل میں لگنے والی آگ کی نگرانی کرنے والا ہیلی کاپٹر ’روبنسن ‘گر کر تباہ ہو گیاہے جبکہ اس میں عملے کے تین افراد سوارتھے جو کہ ہلاک ہو گئے ہیں ۔ہیلی کاپٹر روسی شہر بیلورٹسک سے 30کلومیٹر فاصلے پر واقع علاقے میں تباہ ہوا ۔ریسکیو اداروں کو موقع پر روانہ کر دیا گیاتاہم یہ خدشہ کے اظہار کیا جارہاہے کہ تمام افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔