لاہور ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے کارروائی کرتے ہوئے یونان سے بے دخل کیے گئے 37 پاکستانی گرفتار کر لیے

جمعہ 5 مئی 2017 23:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ مئی ء)لاہور ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے کارروائی کرتے ہوئے یونان سے بے دخل کیے گئے 37 پاکستانی گرفتار کر لیے، امیگریشن ذرائع کے مطابق گرفتار کیے گئے مسافر غیر قانونی راستوں سے یونان پہنچے اور یورپ جانے کی کوشش کے دوران گرفتار کر لیے گئے۔

(جاری ہے)

ایئرپورٹ امیگریشن ذرائع کے مطابق یونان سے بے دخل کیے گئے 37 میں سے 34 بے دخل پاکستانی گلف ایئر کی پرواز 764 کے ذریعے جبکہ 3 بے دخل مسافر امارات ایئر کی پرواز 624 گرفتار کر لیے بے دخل 37 پاکستانی گلف ایئرسمیت امارات ایئر کی پروازوں پر لاہور بھجوائے گئے۔

گرفتار 37 مسافر کوئٹہ، ایران اور ترکی کے غیر قانونی راستوں سییونان پہنچے ، سمندر کے ذریعے یونان سے یورپ جاتے ہوئے گرفتار کیے گئے۔یونانی حکومت نے تین ماہ قید میں رکھنے کے بعد بے دخل کر دیا بے دخل 37 پاکستانی جیسے ہی لاہور پہنچے ایئرپورٹ امیگریشن نے گرفتار کر لیا۔ایف ا?ئی اے نے گرفتار 37 پاکستانیوں کو ایئرپورٹ سے جیل منتقل کر دیا ، بے دخل 37 مسافروں کے اہلخانہ پیاروں سے ملاقات کے لیے ایئرپورٹ پہنچ گئے ، امیگریشن حکام نے اھلخانہ کو 37 قیدیوں سے ملاقات کرنے سے منع کر دیا۔

متعلقہ عنوان :