چین نے اپنی فوجی طاقت اور مہارت کی نئی ویڈیو جاری کر دی

چینی نوجونوں سے فوج میں بھرتی کی اپیل ویڈیو کو امریکا کیساتھ کشیدگی کے تناظر میں چینی فوجی تیاریوں اور پیغام کے طورپردیکھا جا رہا ہے،دفاعی ماہرین

جمعہ 5 مئی 2017 22:42

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ مئی ء)چین نے اپنی فوجی طاقت اور مہارت کی نئی ویڈیو جاری کر دی،ویڈیو میں چین کی فوجی شان و شوکت اور مہارت کااظہارکیا گیا ہے،ویڈیو کے ذریعے نوجوانوں کو چینی فوج میں بھرتی ہونے کی اپیل کی گئی ہے۔ماہرین ویڈیو کو امریکہ کیلئے پیغام کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے طابق ایک ایسی صورتحال میں جب امریکی بحری بیڑے شمالی کوریا کیخلاف کارروائی کرنے کیلئے اسکے اردگرد موجود ہیں اور جنوبی چینی جزائر پر امریکا اور چین میں کشیدگی ہے چین نے نئی ویڈیو جاری کی ہے جس میں چین کی فوجی شان و شوکت اور مہارت کااظہارکیا گیا ہے۔

اس ویڈیو میں چینی فوج کی طاقت اور مختلف جگہوں پر حملوں کے دوران چینی فوج کے نوجوانوں کو مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ملی نغمے پر مشتمل اس ویڈیو میں نوجوانوں سے چینی فوج میں بھرتی ہونے کی اپیل کی گئی ہے ویڈیو کے ا?خر میں پیغام دیا گیا ہے کہ فوج میں شامل ہوں،چین کی طاقت بنو دفاعی ماہرین کے مطابق اس ویڈیو کو امریکا کیساتھ کشیدگی کے تناظر میں چینی فوجی تیاریوں اور امریکہ کیلئے ایک پیغام کے طورپردیکھا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :