سی آئی اے ماڈل ٹائون نے پنجاب یونیورسٹی کی رہائشی کالونی میں رہنے والے پروفیسرز کو لوٹی ہوئی رقم واپس دلوا دی

جمعہ 5 مئی 2017 23:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ مئی ء)سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر)محمد امین وینس کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم کے دوارن سی آئی اے ماڈل ٹائون پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے پنجاب یونیورسٹی کی رہائشی کالونی میں وارداتیں کرنے والے عثمان ڈکیت گینگ کوگرفتارکرکے ان کے قبضہ سے ڈیجٹیل کیمرہ،LED،UPSمعہ بیٹری،T.V، مائیکرواوون اور نقدی9لاکھ20ہزارروپے برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

ملزمان میں عثمان ،ہاشر اکرم اور حماد شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایس پی سی آئی طارق الہی مستوئی نے پنجاب یونیورسٹی میں غیاث عابد ، توقیراحمد ، زاہد ، مسمات ڈاکٹر بگہت صناء ،مسمات نغمانہ ، سیدسلمان رضوی ، نوید الرحمن و دیگر مدعیان میںسے ڈکیت گینگ سے برآمد ہونے والی نقدی9لاکھ20ہزارروپے و دیگر چیزیں تقسیم کیں ۔ا س موقع پر پنجا ب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ظفرمعین ناصر بھی موجود تھے۔ ایس پی سی آئی طارق الٰہی مستوئی نے مجرمان کوگرفتارکرنے والی ٹیم کوتعریفی اسناد اورنقدانعام دینے کااعلان کیاہے۔