وزیر داخلہ سے آئی جی ایف سی بلوچستان کی ٹیلیفونک گفتگو، چمن واقعہ پر بریفنگ دی

افغانستان حکومت کی سیکیورٹی ایجنسیز سے اپنا ملک سنبھلتا نہیں ،پاکستان کے معصوم شہریوں پر گولہ باری کرکے غلط راویت قائم کی گئی، چودھری نثار پاک فوج اور ایف سی کے مثبت اور دلیرانہ ردعمل سے آئندہ سرحد کے اس پار سے ایسی روش کی حوصلہ شکنی ہوگی،وزیر داخلہ

جمعہ 5 مئی 2017 22:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ مئی ء)وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ افغانستان حکومت کی سیکیورٹی ایجنسیز سے اپنا ملک سنبھلتا نہیں مگر پاکستان کے معصوم شہریوں پر گولہ باری کرکے ایک انتہائی غلط راویت قائم کی گئی۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے یہ بات آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم سے ٹیلیفون پرگفتگو کرتے ہوئے کہی، آئی جی ایف سی نے بلوچستان نے وزیر داخلہ کو چمن واقعے پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ واقعہ مردم شماری میں مصروف ہماری سیکیورٹی فورسز پر بلا جواز گولہ باری سے شروع ہوا،وزیرداخلہ نے واقعہ میں پاک فوج اور ایف سی کے دوجوانوں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ افغانستان حکومت کی سیکیورٹی ایجنسیز سے اپنا ملک سنبھلتا نہیں مگر پاکستان کے معصوم شہریوں پر گولہ باری کرکے ایک انتہائی غلط راویت قائم کی گی، انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور ایف سی کے مثبت اور دلیرانہ ردعمل سے آئندہ سرحد کے اس پار سے ایسی روش کی حوصلہ شکنی ہوگی،انہوں نے کہا کہ فوری اور موثر جواب نے کسی اور کے اشارے پر افغان فورسز کی جانب سے کی گئی کارروائی کو بھاری نقصان سے غیر موثر بنا دیا ہے۔