داعش کے بعد بھی امریکی فوجی عراق میں تعینات رہ سکتے ہیں،امریکی اہلکار

جمعہ 5 مئی 2017 12:59

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ مئی ء) داعش کو شکست دینے کے بعد بھی امریکی دستے عراق میں تعینات رہ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک امریکی اہلکار نے بتایا ہے کہ اس حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے تاہم اس سلسلے میں عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ سے رابطے میں ہیں۔ ناقدین کے مطابق عرب ملک میں پائیدار قیام امن کی خاطر وہاں طویل المدتی بنیادوں پر امریکی دستوں کی تعیناتی ضروری ہے۔ ایک اندازے کے مطابق آج کل7 ہزار امریکی فوجی عراق میں موجود ہیں۔ عراقی حکومت موصل میں داعش کو مکمل طور پر پسپا کرنے کی کوشش میں ہے۔

متعلقہ عنوان :