شکار پور ، پولیس اہلکار باپ بیٹے کی جگہ امتحان دیتے ہوئے پکڑا گیا

جمعہ 5 مئی 2017 23:25

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ مئی ء) گزشتہ روز بیٹے کو امتحان میں نقل کروانے والا پولیس اہلکار ایک بار پھر بیٹے کی جگہ پرچہ دینے پہنچ گیا۔ نجی ٹی وی نے گزشتہ روز بھی پولیس اہلکار کی قانون شکنی کی خبر نشر کی تھی۔تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں انٹرمیڈیٹ امتحانات جاری ہیں۔

کمرہ امتحان میں طلبا کھلے عام نقل کرنے میں مصروف رہے۔ شکارپورمیں بھی پرچہ آئوٹ ہونے کی روایت نہ ٹوٹ سکی۔ یہاں بھی نقل کا بازار گرم رہا۔کئی طلبا کے ساتھی نقل کروانے پہنچے۔

(جاری ہے)

طلبا پھروں اور موبائل فونز سے نقل کرتے رہے۔ حد تو یہ ہے کہ پولیس اہلکار باپ اپنے بیٹے کا امتحان دینے کیلئے خود کمرہ امتحان میں آکر بیٹھ گیا۔ قانون نافذ کرنے والا ہی قانون شکن بن گیا۔

پولیس اہلکار بیٹے کی جگہ پرچہ حل کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ شکارپور کے ایک امتحانی مرکز میں بیٹے کی جگہ پرچہ دیتے ہوئے پولیس اہلکار کو نجی ٹی وی چینل کے کیمرے نے ریکارڈ کرلیا۔ پولیس اہلکارکی جب نظر کیمرے پر پڑی تو طیش میں آگیا۔ کرتا کیا نہ کرتا غصے میں اٹھا۔ امتحانی کاپی ٹیبل پر رکھی اور کمرے سے باہر نکل گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی یہ ہی پولیس اہلکار بیٹے کو نقل کروانے پہنچا تھا۔

متعلقہ عنوان :