فیس بک نے بھارت کے 700مقامات پر تیز ترین سستاانٹرنیٹ متعارف کردیا

دس ایم بی پرسیکنڈ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارف کو یومیہ صرف 10 بھارتی روپے خرچ کرنا پڑیں گے

جمعہ 5 مئی 2017 13:04

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ مئی ء) فیس بک نے مختلف بھارتی کمپنیوں کے اشتراک سے ہندوستان کی مختلف ریاستوں کے 700 مقامات پر سستی انٹرنیٹ سروس شروع کردی۔فیس بک نے بھارت میں سستی انٹرنیٹ سروس شروع کرنے کا وعدہ گزشتہ برس کیا تھا، جسے پہلے مرحلے میں محدود ریاستوں کے منتخب علاقوں میں شروع کیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس منصوبے کے تحت فیس بک فوری طور پر بھارت کے 20 ہزار مقامات پر سستی انٹرنیٹ سروس شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جس سے کروڑوں شہری آن لائن ہوجائیں گے۔بھارتی اخبار کے مطابق ایکسپریس وائی فائی نامی اس منصوبے کو فیس بک نے ایئرٹیل سمیت دیگر کمپنیوں کے اشتراک سے شروع کیا۔ابتدائی طور پر اس منصوبے کو ریاست اتراکھنڈ، راجستھان، گجرات اور میگھالیہ کے 700 مقامات پر مختلف کمپنیوں کی شراکت داری سے شروع کیا گیا۔

(جاری ہے)

منصوبے کو 20 ہزار مقامات تک بڑھایا جائے گاایکسپریس وائی فائی منصوبے کے تحت شہریوں کو کم دام پر انٹرنیٹ کی سہولت میسر ہوگی، صارف قریبی دکان یا فرنچائز سے رجسٹریشن کے بعد یہ سہولت حاصل کر سکیں گے۔اس منصوبے کے تحت تیز ترین انٹرنیٹ کی سہولت استعمال کرنے والے صارف کو یومیہ صرف 10 بھارتی روپے خرچ کرنا پڑیں گے، اس انٹرنیٹ کی رفتار 10 ایم بی پی ایس ہوگی، جو وائی فائی کے ذریعے تیز ترین رفتار سمجھی جاتی ہے۔خیال رہے کہ فیس بک کا ایکسپریس وائی فائی انٹرنیٹ کا منصوبہ بھارت سے قبل دیگر 4 ممالک میں جاری تھا، ہندوستان یہ سہولت حاصل کرنے والا پانچواں اور اب تک کا سب سے بڑا ملک بن چکا ہے۔اس سے قبل یہ منصوبہ ک، تنزانیہ، نائیجیریا اورانڈونیشیا میں شروع کیا گیا

متعلقہ عنوان :