نوازشریف کی60دن باقی رہ گئے ،وہ وزارت عظمیٰ کے عہدے سے فارغ ہوجائیں گے، جہانگیرترین

تحریک انصاف جے آئی ٹی کی انکوائری کی نگرانی کرے گی، نواز شریف کی ایک ایک جیب کی تلاشی ہوگی، تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل کا جلسہ عام سے خطاب نواز شریف جارہے ہیں ، عمران خان آرہاہے،شیخ رشید

جمعہ 5 مئی 2017 23:32

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ مئی ء) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیرخان ترین نے کہاہے کہ نوازشریف کے وزارت عظمیٰ کے عہدے پرفائز رہنے کے صرف60دن رہ گئے ،وہ جے آئی ٹی کی تحقیقات مکمل ہونے پرفارغ ہوجائیں گے ،تحریک انصاف جے آئی ٹی کی انکوائری کی نگرانی کرے گی، نواز شریف کی ایک ایک جیب کی تلاشی ہوگی ۔

وہ جمعہ کو یہاںنوشہرہ میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ3 ججوں نے نوازشریف کو ملزم قرار دیا ،آج نوازشریف کی تلاشی کیلئے جے آئی ٹی بن گئی ہے ۔انہو ں نے کہاکہ جے آئی ٹی عمران خان کی وجہ سے بنی۔تحریک انصاف اس انکوائری کی نگرانی کرے گی۔جہانگیر ترین نے کہاکہعدالتوں میں نوازشریف کی تلاشی ہوئی ، اب نواز شریف کی ایک ایک جیب کی تلاشی ہوگی اور60دن مکمل ہونے پر نوازشریف وزارت عظمیٰ کے عہدے سے فارغ ہوجائیں گے۔ جبکہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاکہ نواز شریف تم جارہے اور عمران خان آرہاہے۔