چینی ہر سال 25ارب لیٹر بیئر استعمال کرتے ہیں

آسٹریلوی کمپنی چین کو بیئر برآمد کر یگی ، فروخت جلد شروع ہو جائیگی

جمعہ 5 مئی 2017 12:52

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ مئی ء)آسٹریلیا کی بیئر بنانے والی معروف کمپنی ’’لٹل کری ایچر ‘‘ چین کو بیئر فراہم کرے گی اور بہت جلد چین میں اس کی فروخت شروع ہو جائے گی ،آسٹریلیا کی جیلانگ میں قائم کمپنی ایشیاء کو بیئر برآمد کرے گی جس کا مقصد چینی مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنا ہے، بیئر کی برآمد کے ساتھ کمپنی چین کے بڑے شہروں شنگھائی وغیرہ میں بار ز بھی کھولے گی ، اس سے قبل کمپنی ہانگ کانگ میں بار کھول چکی ہے۔

(جاری ہے)

’’لٹل کری ایچر ‘‘ کا کہنا ہے کہ ان کے برانڈ کی چین میں کھپت کے بڑے امکانات ہیں۔ 2015ء میں شائع ہونیوالی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ چین میں ہر سال 25ارب لیٹر بیئر استعمال کی جاتی ہے یہ مقدار امریکہ میں استعمال کی جانیوالی بیئر سے دو گنا ہے ،لٹل کری ایچر اس سے قبل 2017ء کے آغاز میں شنگھائی میں ایک بار کھول چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :