پی آئی اے کا کراچی تاممبئی فلائٹ آپریشن معطل کرنے پرغور

جمعہ 5 مئی 2017 17:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ مئی ء) پی آئی اے ذرائع کے مطابق اس بات کا امکان ہے کہ قومی ایئرلائن اپنا کراچی تا ممبئی فلائٹ آپریشن معطل کردے۔نجی نیوزویب سائٹ کے مطابق اس حوالے سے جب پی آئی اے ترجمان دانیال گیلانی سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا، ایئرلائن کراچی سے ممبئی کے روٹ پر جانے والی پروازوں کی معطلی پر غور کررہی ہے تاہم اس بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا تھا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن رواں ماہ کی 15 تاریخ سے ممبئی اور کراچی کے درمیان پروازیں معطل کردے گی، رپورٹ میں پروازوں کی معطلی کی وجہ پاکستان اور بھارت کے بڑھتے ہوئے کشیدہ تعلقات کو قرار دیا گیا تھا۔تاہم ان رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے دانیال گیلانی کا کہنا تھا کہ اس اقدام کی وجہ مذکورہ روٹ پر سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد میں کمی ہوسکتی ہے، تاہم لاہور سے نئی دہلی کے روٹس پر جانے والی پروازیں اپنا آپریشن جاری رکھیں گی۔

متعلقہ عنوان :