نوازشریف میرے خواب کی تعبیر میں رکاوٹ ہیں،میری ان سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ، عمران خان

وزیراعظم بننا ہوتا تو 21 سال سے جدوجہد نہ کرتا،کیا میری اس ساری جدوجہد کا مقصد وزیراعظم بننا ہے ،کرپشن ایک کینسر ہے جس نے ملک کو کھوکھلا کردیا ہے،جو ملک مقروض ہوتا ہے اس کی دنیا میں کوئی عزت نہیں ہوتی ، آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ 40 ارب روپے کے ٹیکس لگاؤ،جب ٹیکس لگے گا مہنگائی بڑھے گی ،جب قیمتیں بڑھتی ہیں تو غربت بھی بڑھتی ہے ، چاہتا ہوں دنیا بھر میں گرین پاسپورٹ کی عزت ہو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کانوشہرہ میں جلسے خطاب

جمعہ 5 مئی 2017 23:27

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ مئی ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف میرے خواب کی تعبیر میں رکاوٹ ہیں،میری ان سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے،وزیراعظم بننا ہوتا تو 21 سال سے جدوجہد نہ کرتا،کیا میری اس ساری جدوجہد کا مقصد وزیراعظم بننا ہے ،کرپشن ایک کینسر ہے جس نے ملک کو کھوکھلا کردیا ہے،جو ملک مقروض ہوتا ہے اس کی دنیا میں کوئی عزت نہیں ہوتی ، آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ 40 ارب روپے کے ٹیکس لگاؤ،جب ٹیکس لگے گا مہنگائی بڑھے گی ،جب قیمتیں بڑھتی ہیں تو غربت بھی بڑھتی ہے ، چاہتا ہوں دنیا بھر میں گرین پاسپورٹ کی عزت ہو۔

وہ جمعہ کو یہاں نوشہرہ میں جلسے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ کینسر اسپتال بنانے کا خواب دیکھا اور 9سال میں اسپتال بن گیا، ہر کوئی کہتاتھا پاکستان میں کینسر کااسپتال نہیں بن سکتا،میرا خواب تھا کہ پاکستان اسلامی فلاحی ریاست بنے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ ایک ہزار ارب روپے ملک سے چوری کرکے باہر بھیجے جاتے ہیں ،بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لیے مزید قرضے لیے جاتے ہیں ، جب ایک ملک سے پیسا چوری ہوکر باہر جاتا ہے تو قرضہ لینا پڑتا ہے ، ہمارا مقصد ہے کہ کوئی پاکستانی باہر جائے تو دنیا اس کی عزت کرے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جب تک نوازشریف کی طرح کے حکمران ہیں ملک میں خوشحالی نہیں آسکتی ، میرا خواب ہے کہ پاکستان میں ایسا دن آئے کہ زکوة لینے والا کوئی نہ ملے، کتنے وزیراعظم ملک میں آئے اور گئے۔انہوں نے کہا کہ چین نے 25 سال میں 50 کروڑ لوگوں کی غربت دور کی ، پاکستان چین جیسا تب بنے گا جب ملک سے کرپشن ختم کی جائے گی۔عمران خان نے کہا کہ ٹیم کو ورلڈ چیمپین بنانے میں مجھے 10 سال لگے،آل راؤنڈر بننے میں 9سال لگے ، 9سال کی عمر میں فیصلہ کیاتھا کہ پاکستان کیلیے کرکٹ کھیلوں گا۔

عمران خان نے کہا کہ نوازشریف میرے خواب کی تعبیر میں رکاوٹ ہیں،میری ان سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے،وزیراعظم بننا ہوتا تو 21 سال سے جدوجہد نہ کرتا،کیا میری اس ساری جدوجہد کا مقصد وزیراعظم بننا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کرپشن ایک کینسر ہے جس نے ملک کو کھوکھلا کردیا ہے،جو ملک مقروض ہوتا ہے اس کی دنیا میں کوئی عزت نہیں ہوتی ، آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ 40 ارب روپے کے ٹیکس لگاؤ،جب ٹیکس لگے گا مہنگائی بڑھے گی ،جب قیمتیں بڑھتی ہیں تو غربت بھی بڑھتی ہے ، چاہتا ہوں دنیا بھر میں گرین پاسپورٹ کی عزت ہو۔

انہوں نے کہا کہ پرچی لکھ کر امریکی صدر سے بات کی جاتی ہے ، پرویز خٹک نے چار سال میں 20کروڑ کے بھی اشتہار نہیں دیے جبکہ نوازشریف اور شہباز شریف نے 32ارب اشتہاری مہم پر خرچ کر دیے ، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے بھی خیبرپختونخوا جیسے پولیس کے نظام کامطالبہ کردیا ہے ،نوازشریف نے 90کی دہائی میں 6ارب کے پلاٹس سیاستدانوں میں تقسیم کئے ،شہباز شریف ہرجانہ وہ کرتا ہے جسکی ساکھ ہوتی ہے ،شریف برادران نے کس کس کو رشوت نہیں دی ،انہوںنے چھانگا مانگا اور بھوربن میں بھی سیاستدانوں کے ضمیر خریدے ۔

انہوں نے کہا کہ صادق اور امین لیڈر کے ساتھ پوری قوم کھڑی ہوتی ہے ،لیہ کے جلسے میں نوازشریف نے جھوٹ بولا ہے ،میں نہیں کہوں گا کہ جلسہ کیا ہے اور جلسی کیا ہے ،یہ ملک اسلام کے نام پر بنا تھا ،ہمارا اخلاقی معیار بہت بلند ہونا چاہیے تھا ،نوازشریف کی موجودگی میں ملک سے کرپشن ختم نہیں ہوسکتی ،ہمارے وزیراعظم اسمبلی میں کھڑے ہو کر جھوٹ بولتے ہیں اب اسی وزیراعظم کے نیچے جے آئی ٹی بننے جا رہی ہے ۔عمران خان نے کہا کہ میں نے یہ نہیں کہا کہ پانچوں ججز نے نوازشریف کو جھوٹا قراردیا ،میں نے یہ کہا تھا کہ دو ججوں نے نوازشریف کو نااہل کردیا ہے جبکہ باقی تینوں ججز نے بھی نوازشریف کی جانب سے جمع کردہ دستاویزات اور قطری خط کو نہیں مانا ۔ (ن م)