آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور وزیراعظم نواز شریف کے درمیان ملاقات

ڈان لیکس پر پیدا ہونے والے تنازع کو افہام و تفہیم سے حل کرنے پر اتفاق طے پا گیا

جمعہ 5 مئی 2017 23:12

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ مئی ء) آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور وزیراعظم نواز شریف کے درمیان ملاقات ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے اہم ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات گزشتہ شب ہوئی۔ ملاقات میں ڈان لیکس، سیکیورٹی اور سرحدی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں ڈان لیکس پر پیدا ہونے والے تنازع کو افہام و تفہیم سے حل کرنے پر اتفاق طے پایا۔

(جاری ہے)

جبکہ ملاقات میں آرمی چیف نے ڈان لیکس معاملے پر پیدا ہونے والے تنازعے پر وزیراعظم کو اپنے تحفظات سے آگاہ بھی کیا۔ وزیراعظم نے آرمی چیف کو ان کے تحفظات دور کرنے کا یقین دلایا۔ جبکہ وزیراعظم نے آرمی چیف کو یہ بھی یقین دلایا کہ ڈان لیکس معاملے کے حوالے سے لیے جانے والے ایکشن کا نیا نوٹیفیکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ڈان لیکس معاملے پر سول ملٹری تعلقات کشیدہ ہو جانے کی افواہوں کے بعد آرمی چیف اور ویزاعظم کے درمیان ہونے والی یہ پہلی ملاقات ہے۔