موصل میں عراقی فورسز اورداعش کے درمیان گھمسان کی جنگ،30جنگجوہلاک

عراقی فوج نے موصل کی اہم کالونی داعش سے چھڑالی،پانچ بمبار گاڑیاں تباہ،1000خاندانوں کی محفوظ مقام پر منتقلی

جمعہ 5 مئی 2017 12:00

موصل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ مئی ء)عراقی فوج نے شمالی شہر موصل کے دائیں کنارے میں داعش کے خلاف جاری آپریشن کے دوران المشیرفہ کالونی شدت پسندوں سے آزاد کرالی۔ عراقی فوج نے مشیرفہ کالونی میں پانی صاف کرنے والے ایک پلانٹ کا کنٹرول بھی سنھبال لیا ۔عرب ٹی وی کے مطابق عراقی فوج کے بریگیڈ 9 کے اہلکار مشیرفہ کالونی نمبر 2 میں داخل ہوئے اور داعش کے خلاف لڑائی کے بعد وہاں پر عراقی پرچم لہرا دیا۔

(جاری ہے)

بریگیڈ نو کے کمانڈر جنرل قاسم نزال المالکی نے بتایاکہ سیکیورٹی فورسز نے مشیرفہ کالونی نمبر دو کا کنٹرول سنھبالنے کے بعد وہاں پر نصب واٹر فلٹر پلانٹ بھی داعش سے چھڑالیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ فوج کی مختلف پارٹیوں نے مشیرفہ تین کا کچھ حصہ بھی باغیوں سیچھڑا لیا ہے تاہم ابھی مزید کارروائی جاری ہے۔جنرل قاسم المالکی نے بتایا کہ داعش کے خلاف تازہ آپریشن میں پانچ خود کش بمبار کاریں تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ 30جنگجوؤں کو ہلاک کیا ۔ اس کے علاوہ ہاون راکٹوں اور دیگر اسلحہ کے متعدد ڈپو بھی تباہ کیے گئے ۔انہوں نے بتایا کہ عراقی فوج نے لڑائی کے دوران نقل مکانی کرنے والے 1000 خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے اور انہیں بنیادی امداد اور ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :