اگر ٹوئٹس جمہوریت کیلئے زہر قاتل ہیں تو پھر چوہدری نثار مریم نواز کو ٹوئٹس کرنے سے روک کر دکھائیں: اعتزاز احسن کا چیلنج

جمعہ 5 مئی 2017 19:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ مئی ء) اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ اگر ٹوئٹس جمہوریت کیلئے زہر قاتل ہیں تو پھر چوہدری نثار مریم نواز کو ٹوئٹس کرنے سے روک کر دکھائیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن کی جانب سے وزیر داخلہ چوہدری کو چیلنج کیا گیا ہے۔ اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ اگر ٹوئٹس کو جمہوریت کیلئے زہر قاتل سمجھتے ہیں تو پھر وہ سب سے پہلے وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی ٹوئٹس کا نوٹس لیں۔ وزیر داخلہ میں اگر ہمت ہے تو مریم نواز کی ٹوئٹ روک کر دکھائیں۔