حسین نوازکے اداروںکے سامنے پیش ہونے کے بیان پرعمل کاوقت آگیا، اعتزاز احسن

جے آئی ٹی کاکام ثبوت اکٹھے کرناہے ،بنچ کی ذمہ داری بڑھ گئی،پانامہ کیس کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کے ججزکے جے آئی ٹی کے ممبران کوخودچناہے، رہنما پیپلز پارٹی

جمعہ 5 مئی 2017 23:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ مئی ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماسینیٹراعتزازاحسن نے کہاہے کہ حسین نوازکے اداروںکے سامنے پیش ہونے کے بیان پرعمل کاوقت آگیا،جے آئی ٹی کاکام ثبوت اکٹھے کرناہے ،بنچ کی ذمہ داری بڑھ گئی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پانامہ کیس کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کے ججزکے جے آئی ٹی کے ممبران کوخودچناہے ،اپنی مرضی کے بعدسپریم کورٹ کے بنچ پراب ذمہ داری زیادہ بڑھ گئی ہے ،جے آئی ٹی تمام ثبوتوں کواکٹھاکرنے بنچ کوپیش کردینے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ جے آئی ٹی کاپہلاکام ثبوت اکٹھے کرناہے ،وزیراعظم نے اپنی تقریروں میں ثبوت موجودہونے کادعویٰ کیاتھاوزیراعظم کے دعوؤں کے مطابق ثبوت حاصل کئے جائیں جبکہ حسین نوازنے کہاتھاکہ ثبوت کیلئے کسی ادارے نے طلب کیاتوثبوت ادارے کوپیش کروں گا،اب وہ وقت آگیاہے کہ جب جے آئی ٹی کے سامنے حسین نوازکوثبوت پیش کرناہوں گے ۔اعتزازاحسن نے کہاکہ ڈان لیکس کے معاملے پرحکومت اورفوج میں ٹھنی ہوئی ہے ،حکومت نے تین لوگوں کوقربانی کابکرابنادیاہے اورمریم نوازکوبچانے کی کوشش کررہی ہے ۔(یاسرعباسی)