امریکی سینیٹ نے 1.1ٹریلین ڈالر مالیت کے حکومتی مصارف بل کی منظوری دیدی

حکومتی امور کے ٹھپ ہوجانے کا خطرہ ٹل گیا

جمعہ 5 مئی 2017 12:00

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ مئی ء)امریکی سینیٹ نے 1.1ٹریلین ڈالر مالیت کے حکومتی مصارف بل کی منظوری دیدی ہے جس کے بعد امریکا میں حکومتی امور کے ٹھپ ہوجانے کا خطرہ ٹل گیا۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق سینیٹ نے 18کے مقابلے میں 79ووٹوں کی اکثریت سے اس بل کی منظوری دی۔اس بل میں دفاعی اخراجات کی مد میں 15ارب ڈالر اضافی شامل کئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق بل میں ڈونلڈٹرمپ کے متنازعہ منصوبوں جیسے میکسیکوکی سرحد پر دیوار کی تعمیر کیلئے اخراجات کاکوئی ذکر نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :