صرف سڑکیں بننے سے ترقی کا تاثرغلط ہے، ، خیبر پختونخوا حکومت اپنی سوچ سے تبدیلی لائی ، بتادیا ترقی تعلیم ، صحت ، روزگار سے ہوتی ہے ،قوم کو معاشی طور پر کھڑا کریں گے ، جے آئی ٹی ارکان پر پورا اعتماد ہے

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا نوشہرہ میں پارٹی کے جلسے سے خطاب

جمعہ 5 مئی 2017 23:27

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ مئی ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ صرف سڑکیں بننے سے ترقی کا تاثرغلط ہے ، ترقی سڑکیں اور پل بنانے سے نہیں ہوتی،خیبر پختونخوا حکومت اپنی سوچ سے تبدیلی لائی ، کے پی کے حکومت نے بتایا ترقی تعلیم ، صحت ، روزگار سے ہوتی ہے، ہم قوم کو مضبوط معاشی طور پر کھڑا کریں گے ،جے آئی ٹی ارکان پر پورا اعتماد ہے، نوشہرہ کے لوگ سیاسی شعور رکھتے ہیں ، آج خیبر پختونخوا کی مثال پورے پاکستان میں دی جاتی ہے ۔

جمعہ کو نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت اپنی سوچ سے تبدیلی لائی ترقی سڑکیں اور پل بنانے سے نہیں ہوتی ۔ آج خیبر پتخونخوا کی مثال پورے پاکستان میں دی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

پینے کا پانی ، صحت ، انصاف نہیں تبدیلی کیسے آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ جب عوام نعرہ لگانا شروع کر دیں تو سمجھ لو کام بن گیا ۔ آج قوم کی زبان پرحکومت مخالف نعرہ ہے ۔ اب تو (ن) لیگ کے جلسوں میں حکومت مخالف نعرہ لگتا ہے ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک کے سب سے اہم اثاثہ عوام ہیں ۔ قوم کو معاشی طور پر کھڑا کریں گے ۔ تاثر دیا گیا کہ ترقی صرف سڑکیں بننے سے ہوتی ہے ۔ 20 مئی کو لاہور میں دانشور اور وکلاء اکٹھا ہو رہے ہیں ۔ جے آئی ٹی ارکان پر پورا اعتماد ہے ۔ …(م د )

متعلقہ عنوان :