لاہور:زیر سماعت مقدمات پر ٹی وی پروگرام اور تبصروں کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

جس پر عدالت عالیہ نے عدالتوں میں زیر سماعت کیسیز پر ٹی وی پروگرام اور تبصرے رکوانے کے لیے درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا

جمعہ 5 مئی 2017 21:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ مئی ء)لاہور ہائیکورٹ نے عدالتوں میں زیر سماعت کیسیز پر ٹی وی پروگرام اور تبصرے رکوانے کے لیے درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ایم ایچ مجاہد کی درخواست پر سماعت کی جس میں زیر سماعت مقدمات پر ٹی وی پروگرام اور تبصروں کو چیلنج کیا گیا۔ درخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے نشاندہی کی کہ زیر سماعت کیسیز پر ٹی وی پروگرام نہیں ہو سکتے۔ درخواستگزارنے عدالت سے استدعا کی ہے کہ عدالت پیمرا کے ذریعے ایسے پروگرامز کو رکوائے۔ (ایم خالد)