شام میں محفوظ زون کا قیام،روس ایران اورترکی میں معاہدہ طے پاگیا

غیظ وغضب کا شکار شامی حزب اختلاف کا وفد آستانہ مذاکرات سے واک آؤٹ کر گیا

جمعہ 5 مئی 2017 11:54

آستانہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ مئی ء)روس ،ترکی اور ایران کے درمیان شام میں محفوظ علاقوں کے قیام کے لیے ایک سمجھوتا طے پا گیا ہے جبکہ شام کی مسلح حزب اختلاف کا وفد احتجاج کے طور پر آستانہ مذاکرات سے واک آؤٹ کر گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں مذاکرات میں شریک روس ،ترکی اور ایران کے حکام نے جنگ زدہ ملک میں محفوظ زونز کے قیام سے متعلق مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کردیے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ تینوں ممالک آستانہ مذاکرات میں ضامن کے طور پر کردار ادا کررہے ہیں۔دوسری جانب شامی حزب اختلاف کے وفد اپنے مطالبات تسلیم نہ کیے جانے پر بات چیت کا بائیکاٹ کیا ہے۔ وفد نے بدھ کو پہلے روز بھی امن مذاکرات میں شرکت نہیں کی تھی اور صدر بشارالاسد کی حکومت سے باغی گروپوں کے زیر قبضہ علاقوں پر بمباری روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔دریں اثناء قازق وزیر خارجہ خیرات عبدالرحمانوف نے بتایا ہے کہ شام امن مذاکرات کا آیندہ دور جولائی کے وسط میں آستانہ ہی میں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :