غیرت کے نام پر بھتیجے نے بیوہ چچی کو گلے میں پھندا ڈال کر مو ت کے گھاٹ اتار دیا

جمعہ 5 مئی 2017 23:27

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ مئی ء)غیرت کے نام پر بھتیجے نے بیوہ چچی کو گلے میں پھندا ڈال کر مو ت کے گھاٹ اتار دیا مقدمہ قتل درج تفصیلات کے مطابق محمد اعجاز ولد محمد سرفراز اعوان ساکن مروال جنڈ نے تھانہ بسال میں ایف آئی ار درج کرائی ہے وہ کسان ہے اس کی35 سالہ ہمشیرہ زاہدہ پروین کی شادی 13 سال قبل محمد امیرولد محمد اکبر خان ساکن ڈھوک راجہ مروال سے ہوئی اس سے ان کے تین بیٹے ہے 2014 میں میری بہن کا خاوند فوت ہو گیا اور بیوہ بہن کے دیور محمد اشرف کا 22 سالہ بیٹا محمد ریاست جو زمین دار ی کرتا ہے اور میری بیو ہ بہن کے بچوں کی نگہداشت کرتا ہے دو ہفتے قبل میں اپنی بہن کو ملنے گیا تو محمد ریاست نے مجھ سے انتہائی سخت انداز میں گلا کیا کہ آپ اپنی ہمشیرہ کو سمجھائیں کہ وہ غیر لوگوں سے رابطہ نہ کرے مجھ سخت اعتراض ہے اگر وہ بعض نہ آئی تو نیتجہ غلط ہو گا میں نے اس سلسلہ میں سرسری طور پر ہمشیرہ کو سمجھایا اور واپس آگیامیں معمول کے مطابق اپنی بیوی گاہر بانو کے ہمراہ موٹر سائیکل پر ہمشیرہ کو ملنے اس کے گھر پہنچے تو اندر گیت سے محمد ریاست جس کے ہاتھ میں رسی تھی دوڑ کر اندر سے نکلا اور ہمیں مخاطب کرکے کہا کہ میں نے آج تمہاری بہن کو بدکاری کا مزا چکھا دیا ہے اور بھاگ گیا ہم اندر گئے تو دیکھا کے پانی والی ٹینکی کے قریب زاہدہ پروین مردہ حالت میں پڑی تھی جسکے گلا پر پھندے کا نشان موجود تھا شور شرابہ کیا تو اہل محلہ جمع ہوگئے پولیس کو اطلاع کردی محمد ریاست نے میری ہمشیرہ کو غیرت بنا کر نا حق قتل کیا ہے قانونی کروائی کی جائے اور چھوٹے بچوں کو انصاف دلوایا جائے پولیس نے لیڈی کانسٹبل کے ذریعے نعش تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال جنڈ بھجوائی جہاں پوسٹ ماٹم کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی گئی پولیس نے زیر دفعہ 302/311 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے سب انسپکٹر بابر شہزاد انچارج HIU سرکل پنڈی گھیب مصروف تفتیش ہیں۔