حیدرآباد بھرسے کسی ناخوشگوار واقعہ کی کوئی اطلاع نہیں ملی، خواتین ووٹرز کو ہراساں کرنے والا پولیس اہلکا رگرفتار کر لیا گیا

بدھ 25 جولائی 2018 20:33

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 25 جولائی 2018ء)حیدرآباد ضلع میں انتخابی عمل پرامن رہا اور کہیں سے کسی ناخوشگوار واقعہ کی کوئی اطلاع نہیں ملی تاہم لطیف آباد یونٹ نمبر12کے اوصاف پبلک اسکول میں مبینہ طور پر ایک پولیس اہلکار نے خواتین کو ہراساں کیا اور انہیں مخصوص نشان پر ووٹ ڈالنے کا کہاخواتین کی شکایت پر قانون نافذ کرنے والے ادارے نے پولیس اہلکار ارسلان کو گرفتار کرلیا جو کہ ایم کیو ایم کے ایک یوسی چیئرمین کا بیٹا بتایا جاتا ہے ایک دوسرے واقعہ میں ووٹرز کو ہراساں کرنے کے الزام میں سٹی پولیس نے بالو شاہی پاڑہ سے ایم کیو ایم کے سیکٹر ممبر ندیم عرف ندو کو گرفتار کرلیا ہے اس کے علاوہ ایم کیو ایم ، پی ایس پی ، پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں میں کئی پولنگ اسٹیشن پر تلخ کلامی کے واقعات پیش آئے تاہم وہاں موجود افراد نے معاملہ رفع دفع کرادیا اور کوئی بڑا واقعہ رونما نہیں ہو ا-