Hijab, Urdu Nazam By Azeez Belgaumi

Hijab is a famous Urdu Nazam written by a famous poet, Azeez Belgaumi. Hijab comes under the Social category of Urdu Nazam. You can read Hijab on this page of UrduPoint.

حجاب

عزیز بلگامی

حجاب وجہِ سکوں، وجہِ زیب و زینت بھی

حجاب ضامنِ عزت بھی، نورِ طلعت بھی

حجاب رحمت و برکت بھی، وجہِ عفّت بھی

حجاب باعثِ نصرت بھی، نورِ وحدت بھی

حجاب مظہرِ غیرت بھی، مثلِ خلعت بھی

حجاب جانِ محبت بھی، رُوحِ اُلفت بھی

حجاب زیست میں پاکیزگی کی نیت بھی

حجاب طاقتِ فکر و عمل بھی، سیرت بھی

حجاب ذہن کی رفعت، دِلوں کی فرحت بھی

حجاب باغِ اِرم کی جہاں میں نِکہت بھی

حجاب سنتِ نبوی بھی، اُن کی قربت بھی

حجاب دستِ نبی پر ہے گویا بعیت بھی

حجاب نعمتِ ربی بھی، گھر کی عزت بھی

حجاب مثلِ عبادت، نبی کی طاعت بھی

سروں پہ زن کے یہ اصلاً، خدا کی رحمت بھی

حجاب کرتا ہے ظاہر، نبی سے نسبت بھی

یہ بے حیاؤں کی خاطر ہے ایک آفت بھی

حجاب منکرِ دیں کے لئے ہے لعنت بھی

پسند کرتی نہیں بے حجابی، فطرت بھی

حجاب مومنہ عورت کے دِل کی وسعت بھی

حجاب سے یہ تنفر ہے، وجہِ ذلت بھی

کبھی تو کھائے گا منہ کی مزاجِ عشرت بھی

حجاب ہے حق و باطل کے بیچ ، حجت بھی

حجاب، کفر کے ماروں کی ہوگی تُربت بھی

حجاب دین بھی اور دینِ حق کی دعوت بھی

حجاب ہی سے چھٹے گی جفا کی ظلمت بھی

حجاب پر کرے ملت بھی غور، عورت بھی

نکل کے عدل کی آئے گی کوئی صورت بھی

حجاب کیا ہے! جہاں سے کہو حقیقت بھی

حجاب سورہٴ احزاب کی ہے آیت بھی

عزیز بلگامی

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(2009) ووٹ وصول ہوئے

You can read Hijab written by Azeez Belgaumi at UrduPoint. Hijab is one of the masterpieces written by Azeez Belgaumi. You can also find the complete poetry collection of Azeez Belgaumi by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of Azeez Belgaumi' above.

Hijab is a widely read Urdu Nazam. If you like Hijab, you will also like to read other famous Urdu Nazam.

You can also read Social Poetry, If you want to read more poems. We hope you will like the vast collection of poetry at UrduPoint; remember to share it with others.