Main Ne Tum Ko Suna, Urdu Nazam By Ghani Pahwaal

Main Ne Tum Ko Suna is a famous Urdu Nazam written by a famous poet, Ghani Pahwaal. Main Ne Tum Ko Suna comes under the Love, Sad, Social, Friendship, Bewafa, Heart Broken, Hope category of Urdu Nazam. You can read Main Ne Tum Ko Suna on this page of UrduPoint.

میں نے تُم کو سُنا

غنی پہوال

میں نے تُم کو سُنا

جیسے پانی مُنکشف ہوتا ہے

جیسے زمین،

مجذوب سی سرشاری میں لپٹی ہوئی

اپنی پیاس کو گلے لگاتی ہے

میں نے تُم کو سُنا

اور میری سماعت جاگ گئی

جیسے بارش کی بوندیں پڑنے کے بعد

مٹّی کی سوئی ہوئی خوشبو بیدار ہوتی ہے

میں نے تُم کو سُنا

جیسے پانی مجھ سے مخاطب ہو

بلکل اسی طرح

جیسے تمہاری خوشبو کی آنکھ

مجھے ڈھونڈتی ہے

دن اور رات سے بے نیاز ہوکر

میں نے اسی طرح

آوازوں سے بے نیاز

تُم کو سُنا

میں نے تُم کو سُنا

اُس وقت جب سارے حروف

اور سب علامتیں

طوفانی ہواؤں کی زد میں تھیں

اور خیالات بادلوں کی طرح

ایک دوسرے میں مدغم ہورہے تھے

اور میں اپنے وجود کے دو راہے پر

تنہا کھڑا تھا

میں نے تُم کو سُنا

جیسے کوئی دروازہ کسی دستک کو سُنتا ہے

جیسے دُھند پُل عبور کرتا ہے

جیسے کوئی جھونکا

کسی مخصوص شاخ کو چھیڑنے کی غرض سے

جنم لیتا ہے

میں نے تُم کو سُنا

اور میری تطہیر ہوگئی ۔ ۔!

غنی پہوال

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(3273) ووٹ وصول ہوئے

You can read Main Ne Tum Ko Suna written by Ghani Pahwaal at UrduPoint. Main Ne Tum Ko Suna is one of the masterpieces written by Ghani Pahwaal. You can also find the complete poetry collection of Ghani Pahwaal by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of Ghani Pahwaal' above.

Main Ne Tum Ko Suna is a widely read Urdu Nazam. If you like Main Ne Tum Ko Suna, you will also like to read other famous Urdu Nazam.

You can also read Love Poetry, If you want to read more poems. We hope you will like the vast collection of poetry at UrduPoint; remember to share it with others.