Daira, Urdu Nazam By Kashif Aura

Daira is a famous Urdu Nazam written by a famous poet, Kashif Aura. Daira comes under the Social category of Urdu Nazam. You can read Daira on this page of UrduPoint.

دائرہ

کاشف اورا

زمیں پہ رہتے تمام لوگوں کی سوچ مہلت کا مرکزہ ہے

اداس صحرا کے زرد ٹیلے پہ ہنستے ہونٹوں سے پوچھ لو تم

یا خانہ کعبہ کو سرد آنکھوں سے تکتے مفلس سے پوچھ لو پھر

کہ پہلے دن سے صدائے کن سے وفا نبھانے پہ کیا ملا ہے

یہ کُن کی حرکت، خدا کی رحمت، حسین سپنے، نصیب، قسمت

جواب ہو گا کہ،

صرف دھوکا ہیں، دل لبھاتی کہانیاں ہیں

ہماری نظموں پہ داد دیتے حسین لوگو!

انہیں بتاؤ،

تمام رستے جو کامرانی کو جاتے لوگوں کا واسطہ تھے

انہی کے جیسے شریف زادوں کی تیز چالوں سے چھن گئے ہیں

خدا کی نعمت کے سبز تالے کی تنہا چابی

انہی کی نیت کے زرد جنگل میں کھو گئی ہے

اور ایسی نیت کے ساتھ ان کو خدائی چابی نہیں ملے گی

یہ سارے محور، تمام چکر انہی کے جیسے چلا رہے ہیں

جو حق کی رسی پہ پنجے گاڑے بتا رہے ہیں

یہ بھوک، روٹی، لباس، پانی حقیر قوموں کے مسئلے ہیں

یہ سارے جھوٹے ہیں زندہ رہنے کو فیک مصرع سنا رہے ہیں

یہ وقت ایسا نہیں رہے گا یہ وقت ویسا نہیں رہے گا

ہماری نظموں پہ داد دیتے حسین لوگو!

انہیں بتاؤ،

کہ مرکزے سے نکل کے دیکھیں

خدائی چابی تو سامنے ہے

کاشف اورا

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(807) ووٹ وصول ہوئے

You can read Daira written by Kashif Aura at UrduPoint. Daira is one of the masterpieces written by Kashif Aura. You can also find the complete poetry collection of Kashif Aura by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of Kashif Aura' above.

Daira is a widely read Urdu Nazam. If you like Daira, you will also like to read other famous Urdu Nazam.

You can also read Social Poetry, If you want to read more poems. We hope you will like the vast collection of poetry at UrduPoint; remember to share it with others.