Aik Dِya, Urdu Nazam By Masood Uzzafer

Aik Dِya is a famous Urdu Nazam written by a famous poet, Masood Uzzafer. Aik Dِya comes under the Social category of Urdu Nazam. You can read Aik Dِya on this page of UrduPoint.

ایک دِیا

مسعود الظفر

خونِ جِگر جلا کے ہم نے

ایک دِیا جلایا ہم نے

آئے گی بہار ایک دن

خواب یہ سجایا ہم نے

رات یوں گُزرے گی

جیسے چاندنی ہوگی

امن کی صدائیں ہوگی

سکون و آشتی ہوگی

زندگی کی سانسوں میں

کوئی نہ کمی ہوگی

کیا پتا تھا نہ آئے گی

کچھ ایسی بے بسی ہو گی

نہ جانے کیوں اندھیری ہو گئی

دن میں بھی سیاہی ہو گی

آزادی میں اسیری ہوگی

ہتھکڑی ہوگی زباں پہ بھی

نگاہ وہ دکھائے گی

جس میں نہ آگہی ہو گئی

سب کچھ جس کے بس میں ہو

زندگی اُسی کی ہو گی

محنت سے جو فاقے مٹائے

اس کے بس میں بے بسی ہوگی

موت ناچتی ہوں گی

لہو کو چاٹتی ہوگی

آگ ایک ایسی ہو گی

جو بجھائے سے بھڑکتی ہو گی

حیوانیت شرمائے گی

کچھ ایسی انسانیت ہوگی

لاش ایک ایسی ہو گی

جو بغیر سر کے ہو گئی

ناچے ایوانوں میں گھنگروں

بستی میں موت ناچتی ہوں گی

عصبیتوں کے نعرے ہوں گے

آستینوں میں خنجر ہونگے

دیا یہ جلائے رکھنا

خواب یہ سجائے رکھنا

دُھل جائے گا ضلالت کا چہرہ

صبح ہو گئی دن آئے گا

ہم سے بھی کچھ مطلوب ہے کیا

ہر ایک کو یہ سوچنا ہوگا

قدریں زندہ رکھنے کو کچھ

نفس اپنا مارنا ہوگا

ظلم کے اندھیرے میں راہ دکھائے

جو آنکھ میں بصیرت کا دیا ہوگا

بس یہی پیغام دینا تھا

مل جاؤ اگر تو اجالا ہوگا

مسعود الظفر

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(1449) ووٹ وصول ہوئے

You can read Aik Dِya written by Masood Uzzafer at UrduPoint. Aik Dِya is one of the masterpieces written by Masood Uzzafer. You can also find the complete poetry collection of Masood Uzzafer by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of Masood Uzzafer' above.

Aik Dِya is a widely read Urdu Nazam. If you like Aik Dِya, you will also like to read other famous Urdu Nazam.

You can also read Social Poetry, If you want to read more poems. We hope you will like the vast collection of poetry at UrduPoint; remember to share it with others.