Shikayat E Aasmaan, Urdu Nazam By Qazi Zaheer Ahmad
Shikayat E Aasmaan is a famous Urdu Nazam written by a famous poet, Qazi Zaheer Ahmad. Shikayat E Aasmaan comes under the Sad category of Urdu Nazam. You can read Shikayat E Aasmaan on this page of UrduPoint.
شکایاتِ آسماں
قاضی ظہیر احمد
ابھی تھوڑی تھوڑی سی شام ہے
جبھی میرے ہاتھ میں جام ہے
یہ جو چاہتوں کا سلام ہے
سرِ بزم میرا ہی نام ہے
کہ یہ بات لوگوں میں عام ہے
تیری دستگیری بھی خام ہے
تیری کم نگاہی کے سلسلے
تیری پست فہمی کے فیصلے
ابھی کیمیا تیری سوچ کی
تو یہ مت سمجھ کہ تمام ہے
نہ تو ظلم کر، نہ تو کر خطا
ہے خمار مجھ کو چڑھا ہوا
یہ جو دل لگی کا سرور ہے
کسی شامِ غم کا ظہور ہے
میری بات سن ذرا غور سے
کہ نہ بات کر، کسی اور سے
مجھے لگ رہا ہے جو تو خفا
ذرا دیکھ میری بھی تو ادا
میں جو بولتا ہوں شعور سے
مجھے دیکھ تو نہ غرور سے
کبھی حبس اتنی کہ مر چلوں
کبھی آندھیوں سے میں ڈر چلوں
سبھی دیکھ لیں تیری شوخیاں
مجھے اور دے نہ تسلیاں
میری چاہتوں کا فتور تھا
کہ فریب دیتی تھیں تتلیاں
مجھے پھول لینا تھا ایک بس
کہاں رہ گئے تیرے باغباں
تو بتا مجھے میرے آسماں
کہ وہ بند رہتی ہے کیوں دکاں
جہاں شئے تھی وہ بھی پڑی ہوئی
دمِ رخصتی، غمِ عاشقاں
کسے میں سناؤں گا یہ فغاں
کسے میں بناؤں گا رازداں
یہ جو سر پہ بیٹھے ہو ممتحن
یہ جو روز لیتے ہو امتحاں
کبھی گم ہوا، کبھی آندھیاں
کبھی بھیج دیتے ہو بجلیاں
میں نے تنکا تنکا جمع کیا
تو بنا کے رکھا تھا آشیاں
کبھی مجھ کو میری بھی جا، بتا
کبھی حاشیہ، کبھی درمیاں
کہ نہ در ہو جسکا، نہ کھڑکیاں
کبھی تو نے دیکھا ہے وہ مکاں
نہ اجاڑ میری یہ بستیاں
تو دکھا نہ مجھ کو یہ پستیاں
میرا تو بھی ہو کبھی ہم سفر
میرے ساتھ چل، سرِ ساحلاں
کہ وہاں بھی منظر اداس ہے
جو جہکے جہکے سے ہیں بادباں
کہ ہیں ناخدا بھی تھکے تھکے
جو رکی رکی سی ہیں کشتیاں
میں ہوں مخبروں کے حصار میں
کہاں لے کے جاتے ہو مہرباں
میرے دونوں جانب کھڑی ہوئیں
صفِ دوستاں، صفِ دشمناں
میرے حوصلوں کو بھی داد دے
تو جہاں جہاں، میں وہاں وہاں
میری زندگی بھی ہے رائیگاں
تیری سر کشی بھی ہے رائیگاں
تری دوستی ہے سوداگری
میں نہیں کروں گا گداگری
قاضی ظہیر احمد
© UrduPoint.com
All Rights Reserved
(4986) ووٹ وصول ہوئے
Related Qazi Zaheer Ahmad Poetry
Related Poetry
More Qazi Zaheer Ahmad Poetry
زندگی تیرے کفِ پا سے عبارت کی ہے
Qazi Zaheer Ahmad - قاضی ظہیر احمد
Zindagi Tere Kaf E Pa Se Ibarat Ki Hai

کوئی کارِ دگر مجھ کو یہی کرنے نہیں دے گا
Qazi Zaheer Ahmad - قاضی ظہیر احمد
Koi Kar E Dagar Mujh Ko Yahi Karne Nahi De Ga

تصفیہ
Qazi Zaheer Ahmad - قاضی ظہیر احمد
Tasfiya

ہر اک گدائے شہر کا درماں نہ کیجیئے
Qazi Zaheer Ahmad - قاضی ظہیر احمد
Har Ik Gadaa E Shehar Ka Darmaan Na Kijiye

خود کو دنیا سے یوں چھپا لوں گا
Qazi Zaheer Ahmad - قاضی ظہیر احمد
Khud Ko Duniya Se Yun Chhupa Lunga

یہ دل جس کی اداؤں پر خوشی سے میں نے ہارا تھا
Qazi Zaheer Ahmad - قاضی ظہیر احمد
Yeh Dil Jis Ki Adaon Par Khushi Se Main Ne Hara Tha

عجب داستان ہے زندگی
Qazi Zaheer Ahmad - قاضی ظہیر احمد
Ajab Dastan Hai Zindagi

دنیا میں تیرے نازنیں شاہکار دیکھ کر
Qazi Zaheer Ahmad - قاضی ظہیر احمد
Duniya Mein Tere Nazneen Shahkaar Dekh Kar

You can read Shikayat E Aasmaan written by Qazi Zaheer Ahmad at UrduPoint. Shikayat E Aasmaan is one of the masterpieces written by Qazi Zaheer Ahmad. You can also find the complete poetry collection of Qazi Zaheer Ahmad by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of Qazi Zaheer Ahmad' above.
Shikayat E Aasmaan is a widely read Urdu Nazam. If you like Shikayat E Aasmaan, you will also like to read other famous Urdu Nazam.
You can also read Sad Poetry, If you want to read more poems. We hope you will like the vast collection of poetry at UrduPoint; remember to share it with others.