Jugnu, Urdu Nazam By Syed Ghafir Rizvi Falak Chhaulsi

Jugnu is a famous Urdu Nazam written by a famous poet, Syed Ghafir Rizvi Falak Chhaulsi. Jugnu comes under the Social category of Urdu Nazam. You can read Jugnu on this page of UrduPoint.

جگنو

سید غافر رضوی فلک چھولسی

مانندِ ستارہ ہے درخشاں ترا پیکر

کر دیتا ہے جھلمل سے تو راتوں کو منور

ہستی ہے تری صنعتِ صانع کا نمونہ

پرنور کیا تو نے بیاباں تھا جو سونا

اے خرّم و شاداب فضاؤں کے مسافر

یہ دلکش و دلچسپ مبارک ہوں مناظر

ننھا سا مجاہد ہے پہ انداز نرالا

جھلمل سے شبِ تار کو دیتا ہے اجالا

بچوں کے دلوں کو یوں لبھاتی ہیں شعاعیں

بھاتی ہیں انہیں تیری یہ چمکیلی ادائیں

دیتا ہے فضاؤں کو وہ جذّاب نظارے

بچے یہ سمجھتے ہیں نکل آئے ستارے

صیّاد زمانہ کے فریبوں میں نہ پھنسنا

کر دے گا شرارت سے وہ دوبھر ترا جینا

ننھے سے شکاری سے سدا دور ہی رہنا

کر لے گا گرفتار تو مشکل ہے نکلنا

اے ننھی سی مخلوق چمکتے ہوئے جگنو

قسمت پہ کرو ناز دمکتے ہوئے جگنو

جگنو کی طرح چمکے فلکؔ کا بھی مقدر

گر طاعتِ معبود میں سجدے ہوں مکرّر

سید غافر رضوی فلک چھولسی

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(1042) ووٹ وصول ہوئے

You can read Jugnu written by Syed Ghafir Rizvi Falak Chhaulsi at UrduPoint. Jugnu is one of the masterpieces written by Syed Ghafir Rizvi Falak Chhaulsi. You can also find the complete poetry collection of Syed Ghafir Rizvi Falak Chhaulsi by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of Syed Ghafir Rizvi Falak Chhaulsi' above.

Jugnu is a widely read Urdu Nazam. If you like Jugnu, you will also like to read other famous Urdu Nazam.

You can also read Social Poetry, If you want to read more poems. We hope you will like the vast collection of poetry at UrduPoint; remember to share it with others.