Gair Hazir, Urdu Nazam By Umair Najmi

Gair Hazir is a famous Urdu Nazam written by a famous poet, Umair Najmi. Gair Hazir comes under the Love, Sad, Social, Heart Broken, Hope category of Urdu Nazam. You can read Gair Hazir on this page of UrduPoint.

(غیر) حاضر

عمیر نجمی

"حاضری لگنے والی ہے

خاموش ہوں اور توجہ کریں"

"ایک؟ "

“جی سر! “

اُدھر دائیں دیوار کی کھڑکیوں سے پرے پیڑ ہیں

کچھ ہرے پیڑ ہیں

جن کے پتے لگاتار جھڑتے چلے جا رہے ہیں

پرندے بھی ہیں پیڑوں پر

ان کے پر..

“پانچ؟ “

“حاضر جناب! “

ان کے پر..

سرمئی رنگ سے ملتا جلتا کوئی رنگ ہے

“سات؟ “

" جی! "

گھونسلہ ایک ہے..

یعنی سارے پرندے اِدھر کے نہیں، کچھ چلے جائیں گے

اور یہ تیسرے پیڑ پر کیا لکھا ہے؟

نیا ہے

نکل کر پڑھوں گا میں

"دس؟ "

"جی میں ہوں"

بالکل ایسے کسی نے کہا تھا مجھے دس برس قبل

تیرہ مئی، دو ہزار آٹھ، منگل تھا اور شام چھ یا سوا چھ

مرے گھر کی چھت

میں نے دیوار کی اِس طرف سے کہا تھا:

"کوئی ہے؟ "

تبھی بالکل ایسے کسی نے کہا تھا کہ "جی ہاں میں ہوں"

"پندرہ"

"یس سر! پریزنٹ"

جی ہاں.. پریزنٹ.. حال

اب وہ آواز جانے کہاں جا چکی

دس برس ہوگئے، پوچھتے پوچھتے،" کوئی ہے، کوئی ہے"

اور آگے سے بس خامشی

"جی میں ہوں" والی آواز تو جاچکی ہے

"اٹھارہ؟"

کہاں ہو گی اب؟

"رول نمبر اٹھارہ؟"

ارے یہ تو میں..

"سوری سر"

"تم کہاں کھوئے رہتے ہو، پاگل ہو کیا"

"سر وہ آواز تو جا چکی"

"کیا کہا؟"

"جا چکی"

"چپ!"

"نہیں سر!.. سنیں"

"جب سے وہ جاچکی

میں جہاں بھی ہوں، ہو کر بھی ہوتا نہیں

جیسے اب بھی یہاں تو نہیں ہوں، بظاہر ہوں سر

آپ سمجھے"

"نہیں!"

"اور کچھ بھی بتانے سے قاصر ہوں سر

آپ لکھ دیجیے

غیر حاضر ہوں سر"

عمیر نجمی

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(11548) ووٹ وصول ہوئے

You can read Gair Hazir written by Umair Najmi at UrduPoint. Gair Hazir is one of the masterpieces written by Umair Najmi. You can also find the complete poetry collection of Umair Najmi by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of Umair Najmi' above.

Gair Hazir is a widely read Urdu Nazam. If you like Gair Hazir, you will also like to read other famous Urdu Nazam.

You can also read Love Poetry, If you want to read more poems. We hope you will like the vast collection of poetry at UrduPoint; remember to share it with others.