Sindh By A H Khanzada

Sindh is a famous Urdu Poetry written by a famous poet, A H Khanzada. You can also read more poetries of A H Khanzada on this page of UrduPoint.

سندھ

اے ایچ خانزادہ

میں شاہ لطیف کی سندھڑی ہوں اور راہِ طلب کا راہی ہوں

میں پاکستان کا بانی ہوں اور آزادی کا سپاہی ہوں

میں سرور ہوں میں سچل ہوں میں تاجل،بیدل،حمل ہوں

میں اُس کی آنکھ کا کاجل ہوں، اُن آنکھوں کی گہرائی ہوں

ہے کون جو یہ فریاد کرے، رب عالم سب آباد کرے

میں باغ میں گل ہوں بلبل ہوں میں خوشبو ہوں پُروائی ہوں

دھرتی کی محبت میں اکثر میں جاں سے گذرتا رہتا ہوں

میں سورہیہ بادشاہ، ہوش محمد، دودو باگل بائی ہوں

تہذیب و ثقافت کی بازی گر جیت سکو تو جیت لو تم

میں بوبک ہوں، بھنبھور بھی ہوں میں یک تارا شہنائی ہوں

مشہور کہاوت ہے میری پہچان محبت ہے میری

میں رلی ، گربی،موٹھڑا ہوں میں تھادل ہوں سردائی ہوں

بستی تھی کبھی مویئن جو دڑو، اس بات پہ بے شک فخر کرو

میں اجرک سندھی ٹوپی ہوں، میں محفل ہوں تنہائی ہوں

میری تو وفا ہے مجبوری، سانول ہو کہ پُنھل ہو صاحب

میں سسی ماروی اُن کی ادا، کہنا بھی نہیں ہرجائی ہوں

جو مجھ سے محبت کرتے ہیں اُن کے لئے سارے رستے ہیں

میں دیبل، کارونجھر، کینجھر میں کینجھر کی گہرائی ہوں

بھاگی نے جو بھاگ جگائے ہیں الن نے الاپ لگائے ہیں

میں ڈھول فقیرمیںیوسف جُمن ،کافی ہوں سُر وائی ہوں

یہ ملک ملیر ہمیشہ ہمدم سارا پاکستان رہے

میں صوفی مست قلندر ہوں میں اک بندہ مولائی ہوں

اے ایچ خانزادہ

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(6624) ووٹ وصول ہوئے

Sindh by A H Khanzada - Read A H Khanzada's best Shayari Sindh at UrduPoint. Here you can read the best poetry Sindh of A H Khanzada. Sindh is the most famous poetry by emerging poet, A H Khanzada. People love to read poetry by A H Khanzada, and Sindh by A H Khanzada is best among the poetry collection by new poet A H Khanzada.

At UrduPoint, you can find the complete collection of Urdu Poetry of A H Khanzada. On this page, you can read Sindh by A H Khanzada. Sindh is the best poetry by A H Khanzada.

Read the A H Khanzada's best poetry Sindh here at UrduPoint; you will surely like it. Many people, who love the Urdu Shayari of the new poet A H Khanzada, regard it as the best poetry Sindh of A H Khanzada.

We recommend you read the most famous poetry, Sindh of emerging poet A H Khanzada, here, you will surely love it. Also, don't forget to share it with others.