Khwab Gah By Imtiaz Ahmad Mansoor

Khwab Gah is a famous Urdu Poetry written by a famous poet, Imtiaz Ahmad Mansoor. You can also read more poetries of Imtiaz Ahmad Mansoor on this page of UrduPoint.

خواب گاہ

امتیاز احمد منصور

خواب گاہ اور میں

خواب گاہ اور تم

اِک ڈگر اور آئیحان ہمراہ مرے

کھیت کے درمیاں ایک راہ اور تم

تین لوگوں کی آنکھوں سے اشک رواں

تھر تھراتے ہوئے

رقص کرتے ہوئے

آئیحان اور میں دائے راہ اور تم

ایک کچا مکاں میری آمد کے باعث سے اتھل پتھل

تیرے سادہ سے لوگوں کی سادہ ہنسی

بان کی چار پائیوں کو ترتیب سے

صحن بھر میں لگائے ہوئے ہوئے منتظر

ساتھ والوں سے مانگی ہوئی کرسیاں

جیسے مہمان بس باپ بیٹا نہیں

دیکھنے کو تجھے درجنوں آئیں گے

بھاگے پھرتے ہیں سارے میں یوں اِدھر اُدھر

جیسے دو لوگ اتنے وسیع صحن میں

پورے آئیں گے شاید نہیں آئیں گے

ان کے نین و نقش تیری تصویر جیسے یہ کتنے نفس

ڈھونڈتا ہوں تمھیں اِن سے کیسی غرض

جانے چھپ کر کے بیٹھی ہوئی ہو کہاں

سب سے مایوس ہو کر کے جاتے ہیں ہم

سب کی آنکھوں سے آنسو چھپاتے ہم

گاؤں کی اک گلی سے نکلتے ہوئے

کھیت کے اک کنارے پہ چلتے ہوئے

یک بیک چونک جاتے ہیں دونوں وہاں

(میں اور آئیحاں)

اک پری کی سی صورت کشاف و نہاں

ملگجے سے کلر کی عبایا میں تم

اپنی زلفوں کے پُر لطف سایہ میں تم

بدن پر ہے ردا اور سر پر نہیں

سارے گھر پر تھے اور تم ہی گھر پر نہیں

میری حیرت پہ پلکیں اٹھاتی ہو تم

میں ہوں ہلکان اور مسکراتی ہو تم

آئیحان اور میں

سرِ راہ اور تم

میرے کندھے پہ تیری جبیں اور ہم

جھومتی رقص کرتی زمیں اور ہم

آئیحان کو گلے سے لگائے ہوئے

میرے پہلو میں خود کو چھپائے ہوئے

ایک دوجے کا جیون بہانہ ہوئے

اِک نئے سفر پر جب روانہ ہوئے

درد کی وادیاں۔۔۔۔چھوٹ کر بہت پیچھے کہیں رہ گئیں

تلخیاں، سختیاں جس جگہ ہم ملے تھے وہیں رہ گئیں

وسعتِ بے کراںواہ واہ اور تم

خواب گاہ اور میں خواب گاہ اور تم

امتیاز احمد منصور

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(187) ووٹ وصول ہوئے

Khwab Gah by Imtiaz Ahmad Mansoor - Read Imtiaz Ahmad Mansoor's best Shayari Khwab Gah at UrduPoint. Here you can read the best poetry Khwab Gah of Imtiaz Ahmad Mansoor. Khwab Gah is the most famous poetry by emerging poet, Imtiaz Ahmad Mansoor. People love to read poetry by Imtiaz Ahmad Mansoor, and Khwab Gah by Imtiaz Ahmad Mansoor is best among the poetry collection by new poet Imtiaz Ahmad Mansoor.

At UrduPoint, you can find the complete collection of Urdu Poetry of Imtiaz Ahmad Mansoor. On this page, you can read Khwab Gah by Imtiaz Ahmad Mansoor. Khwab Gah is the best poetry by Imtiaz Ahmad Mansoor.

Read the Imtiaz Ahmad Mansoor's best poetry Khwab Gah here at UrduPoint; you will surely like it. Many people, who love the Urdu Shayari of the new poet Imtiaz Ahmad Mansoor, regard it as the best poetry Khwab Gah of Imtiaz Ahmad Mansoor.

We recommend you read the most famous poetry, Khwab Gah of emerging poet Imtiaz Ahmad Mansoor, here, you will surely love it. Also, don't forget to share it with others.