Barhapur By Irshad Aatif

Barhapur is a famous Urdu Poetry written by a famous poet, Irshad Aatif . You can also read more poetries of Irshad Aatif on this page of UrduPoint.

بڑھاپور

ارشاد عاطف

مرا بچپن جہاں گزرا ہیں وہ ندیاں بڑھاپور میں

گزاری ہیں مرے اجداد نے صدیاں بڑھاپور میں

ترقی خوب دیکھوں میں ہیں یہ ارماں بڑھاپور میں

ہر اک انسان ہو یارو یہاں کوشاں بڑھاپور میں

کھلے ہیں پھول ہر جانب مسرت اور ترقی کے

کھلی گھر گھر تمناؤں کی ہر کلیاں بڑھاپور میں

مہینوں رہ کے بھی احساس پردیشی کو ہوتا ہے

کہ جیسے گزری ہیں دو چار ہی گھڑیاں بڑھاپور میں

ہر اک تہوار مل جل کر مناتے ہیں یہاں پر سب

دوبالا ہوتی ہیں اس سے یہی خوشیاں بڑھاپور میں

نہیں بدلا یہاں کچھ بھی وہی میرا بڑھاپور ہے

وہی چوراہوں کی رونق وہی گلیاں بڑھاپور میں

پہاڑا اور نکٹا دونوں بہتی ہیں جدا ہو کر

گلے ملتی ہیں آ کر کے یہی ندیاں بڑھاپور میں

کبھی امرود توڑے ہیں کسی بغیا سے بچپن میں

چرائیں ہیں کئی باغوں سے بھی امبیاں بڑھاپور میں

بڑھاپور والوں سے میری یہی ہے التجا ہر دم

نہ ہو کوئی کبھی بھی اب یہاں عریاں بڑھاپور میں

جوانوں تم بڑھاپور کو بنا دو ایسا مل کر کے

نظر آئے کسی کو بھی نہ پھر کمیاں بڑھاپور میں

یہیں سلطانہ ڈاکو بھی ہوا تاریخ کہتی ہے

غریبوں کو وہ دیتا ہر گھڑی خوشیاں بڑھاپور میں

ہیں جتنے بھی محلے سب میں میری جان بستی ہے

دلِ عاطفؔ لگا رہتا ہے جانِ جاں بڑھاپور میں

ارشاد عاطف

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(305) ووٹ وصول ہوئے

Barhapur by Irshad Aatif - Read Irshad Aatif 's best Shayari Barhapur at UrduPoint. Here you can read the best poetry Barhapur of Irshad Aatif . Barhapur is the most famous poetry by emerging poet, Irshad Aatif . People love to read poetry by Irshad Aatif , and Barhapur by Irshad Aatif is best among the poetry collection by new poet Irshad Aatif .

At UrduPoint, you can find the complete collection of Urdu Poetry of Irshad Aatif . On this page, you can read Barhapur by Irshad Aatif . Barhapur is the best poetry by Irshad Aatif .

Read the Irshad Aatif 's best poetry Barhapur here at UrduPoint; you will surely like it. Many people, who love the Urdu Shayari of the new poet Irshad Aatif , regard it as the best poetry Barhapur of Irshad Aatif .

We recommend you read the most famous poetry, Barhapur of emerging poet Irshad Aatif , here, you will surely love it. Also, don't forget to share it with others.