Episode 1 - Mein Hari Piya By NayaB JilaNi

قسط نمبر 1 - میں ہاری پیا - نایاب جیلانی

انتساب!

میرے پیارے بیٹے
سید صائم ثاقب کے نام

پیش لفظ:

کہانی کار کہانی تخلیق کرنے کے دوران کئی مرحلوں سے گزرتا ہے۔ کہانی کار کا دماغ اس کے لیے ”معبر“ کی طرح ہوتا ہے۔ لفظوں کا معبر، جسے عبور کر کے حرف، لفظ اور جملوں کی جوڑ توڑ ایک افسانے، ناول یا داستان کا پل بناتی ہے۔
ہر تخلیق کار کے لیے اپنی تخلیق بنیادی طور پر بہت اہمیت رکھتی ہے۔ تاہم میرے لیے کہانی اہمیت نہیں رکھتی، قاری اہمیت رکھتا ہے کیونکہ کہانی کار صرف لفظوں کی بازی گری جانتا ہے اور قاری لفظ لفظ کی شہ رگ پکڑتا ہے۔ چاہے تو تخلیق کار کی ”محنت“ کو آسمان پہ پہنچا دے، چاہے تو ”پاتال“ میں گرا دے۔

(جاری ہے)

… کہانی تخلیق کے ”مرحلے“ سے گزر کر ”قاری“ کی نگاہ میں اپنا ”مقدر“ تلاشتی ہے۔

یہ عروج پائے گی یا زوال؟ قاری کی معاملہ فہمی، نظر شناسی، اور نکتہ اسی کی صوابدید پہ ہے۔
کسی بھی کتاب کو کامیاب بنانے کے لیے جتنی کوشش رائٹر کو کرنی پڑتی ہے۔ اتنی ہی کوشش پبلشر کو کرنی پڑتی ہے۔ پچھلے کچھ عرصہ میں میری کتابوں کے حقوق اشاعت حاصل کرنے کے بعد ادارہ علم و عرفان نے اس ذمہ داری کو میری توقعات سے زیادہ بہتر طور پر ادا کیا ہے۔ میں امید کرتی ہوں کہ اس کتاب کو پڑھنے کے بعد قارئین میری اس رائے سے اتفاق کریں گے۔

                     نایاب جیلانی

Chapters / Baab of Mein Hari Piya By NayaB JilaNi