مودی خبردار ․․․․!پاکستان جواب کیلئے پھر تیار

بھارتی جنگی جنون میں اضافہ ،روس سے ایٹمی آبدوز کا معاہدہ الیکشن جیتنے کیلئے پاکستانیوں کے خون کی غلط فہمی میں نہ رہنا:عمران کا انتباہ

جمعرات 14 مارچ 2019

moodi khabardaar Pakistan jawab ke liye phir tayyar
 اسرار بخاری
کسی بھی ملک کے فوجی کا مرنا غیر معمولی نہیں ہے ۔ایک فوجی جس دن وردی پہنتا ہے وہ ذہنی طور پر تیار ہوتا ہے کہ اب اس کا دوسرا لباس کفن ہو گا۔تاہم اگر یہ دفاع وطن کے لئے ہوا گر یہ اہل وطن کی جان ومال اور عزت وآبرو کے تحفظ کے ،عظیم مقصد کے لئے ہو ۔پاکستان سے کشیدگی اچانک کسی واقع کی وجہ سے نہیں ہے بلکہ یہ کم از کم دو سال پہلے سے طے شدہ سازشی منصوبہ ہے جو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے سازشی اور تعصبی ذہن کی مکر وہ پیداوار ہے خود مودی کے قریبی ساتھیوں نے جس کا کھل کر اظہار کر دیا ہے کہ مودی نے دوسال قبل یہ طے کیا تھا کہ آئندہ الیکشن جیتنے کے لئے ملک میں جنگی جنون پیدا کیا جائے گا کیونکہ گزشتہ الیکشن میں جو بڑے بڑے دعوے کئے گئے تھے ان میں ایک بھی پورا نہیں ہوا کہ
 وو ٹروں کے سامنے اپنی کار کردگی لے کر جائیں اس لئے مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں سے نفرت اور پاکستان کے خلاف جنگی جنون ہی الیکشن جیتنے کا حربہ اختیار کیا گیا ہے لیکن یہ منصوبہ اس قدر بھونڈے پن سے تیار کیا گیا ہے کہ اس کی تمام مکر وہ صورت دنیا کے سامنے آچکی ہے ۔

(جاری ہے)


پاکستان کے خلاف سر جیکل سٹرائیک کے شوق میں بلکہ پاگل پن میں ایک لڑا کا طیارہ کی پائلٹ کی ہلاکت سمیت تباہی دوسرے کے پائلٹ کی گرفتاری اور جہاز کی تباہی کے باعث رسوائی ہی مقدر بنی ہے ۔بیرون ملک خود اندرون ملک بھی سنجیدہ افراد مودی کی ایسی حرکتوں کو ہضم نہیں کر پار ہے ۔سوچنے سمجھنے کی اہلیت رکھنے والے مودی کی ان حرکتوں کو بھارت کے لئے خطر ناک قرار دے رہے ہیں۔


کیا یہ لطیفہ نہیں ہے کہ امریکہ جدید اسلحہ سے لیس کرکے بھارت کو چین اور پاکستان کے خلاف ایک ہی وقت میں جا رحیت کا نشانہ بنانے کے قابل بنا رہا ہے وہ چین کے مقابلے میں کہیں چھوٹی عسکری قوت رکھنے والے پاکستان سے ہز یمت کے زخم چاٹ رہا ہے اس اعتبار سے دیکھا جائے تو امریکہ بہت غلط ”گھوڑے “پر داؤ لگا رہا ہے لیکن یہ پاکستان اور چین دونوں کے لئے بہتر ہے ۔

اب مودی کے لئے ایک بڑا مسئلہ یہ پیداہو گیا کہ الیکشن سر پر آرہے ہیں اور کوئی دوسری حکمت عملی ہے نہیں چنانچہ مسلمانوں سے نفرت اور جنگی جنون کا چورن ہی بیچا جائے گا۔
پائلٹ سمیت دو جہازوں کی تباہی اور پائلٹ ابھی نندن کی گرفتاری کے بعد عزت بحال کرنے کے لئے اسرائیل سے مل کر پاکستان پر حملہ کا پروگرام بنایا تھا ۔پاکستان کی آئی ایس آئی نے وقت سے پہلے اس کا سراغ لگا کر نہ صرف مودی کے اس سازشی منصوبے کے غبارے سے ہوا نکال دی بلکہ پوری دنیا سے اپنی اہلیت کا لوہا ایک بار پھر منوالیا ہے ۔

پاکستان کی جانب سے بھارت کو پیغام بھیجا گیا کہ اس سازشی نا پاک منصوبے کا سراغ لگا لیا گیا ہے اس پر عمل کیا گیا تو ایسا جواب ملے گا کہ نانی یاد آجائے
گی۔
اس پیغام کے بعد دونوں کو جرأت نہ ہوئی کہ بُری نیت سے پاکستان کی طرف دیکھے کیونکہ مودی پر یہ تو بہر حال کھل چکا ہے اس وقت پاکستان میں وہ شخصیت وزیر اعظم ہے کہ وہ جو بات کہتا ہے کرتا بھی ہے یعنی مودی کی دھمکیوں کے جواب میں عمران خان نے متنبہ میں تھا کہ اگر بھارت کی جانب سے کوئی کارروائی کی گئی تو ہم جواب میں کارروائی کا سوچیں گے نہیں بلکہ جواب دیں گے اور جب دو بھارتی لڑا کا طیاروں نے پاکستان کی حدود کی خلاف ورزی کی تو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے ایسا جواب دیا کہ تاریخ بن گیا ہے ۔


مودی پھر کشیدگی کی آگ بڑھکا کر خطے کا امن تہہ دبالا کرنے کے لئے تیار ہے ۔وزیر اعظم عمران خان نے بہت کھلے الفاظ میں خبر دار کیا ہے ۔”مودی جان لے کوئی حرکت کی تو جواب ملے گا اگر کوئی سمجھتا ہے کہ الیکشن جیتنے کے لئے پاکستانیوں کا خون کرے گا تو ایسی غلط فہمی میں نہ رہنا کیونکہ کچھ بھی کیا تو یہاں سے کارروائی ہو گی ۔تھر میں چھا چھرو کے مقام پر ہیلتھ کارڈ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پورے خطے میں امن ہی ترقی کی ضمانت ہے ۔


جیسا کہ پہلے نشاندہی کی بھارتی وزیر اعظم مودی اربوں ڈالر جنگی سازو سامان کی خریداری پر خرچ کرکے بھارت کے عوام کو مزید مسائل ومشکلات کا شکار کر رہا ہے ۔حال ہی میں روس کی ایک ایٹمی آبدوز کی خریداری کا معاہدہ کیا ہے جس کی قیمت تین ارب ڈالر ہے ان تین ارب ڈالروں سے کتنے ضرورت مند بھارتیوں کے مسائل ومشکلات کا خاتمہ کیا جا سکتا تھا پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے پرامن ذرائع سے یعنی مذاکرات کے ذریعہ کشمیر سمیت تمام تنازعات حل کرکے پورے خطے میں امن کی جس خواہش کا اظہار کیاہے ۔


یقینا یہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا مقصد حاصل کرنے کے لیے بنیادی ضرورت ہے لیکن کیایہ بھارت کے لیے بھی اتنا ہی مفید نہیں ہے کیا اگر خطے میں مکمل امن ہوتو بھارت کو اپنی معیشت مضبوط کرنے اور اگر اپنے ملک کو خوشحالی کی صورت اس ثمرات دینے کا موقع نہیں ملے گا اور کیا پاکستان کے وزیر اعظم کی اس پیشکش کا مثبت جواب نہ دینا اس حقیقت کی غماضی نہیں ہے کہ مودی سر کار کو بھارتی عوام کے مفاد کی بجائے ذاقی مفادات ہی لائق ترجیح ہیں اقتدار یا حکمرانی ملنی چاہیے خواہ اس کے نتیجے میں عوام کی زندگی اجیرن ہو کررہ جائے جیسا کہ بھارت میں عملاً ہورہا ہے ۔


مگر جنگی جنون میں مبتلا مودی روس سے 1لاکھ ٹوئیو کلیر آبدوز خرید رہا ہے اس سلسلے میں3ارب ڈالر کا معاہدہ ہو چکا ہے ۔ادھر فوجی دفاتر میں کام کرنے والے افسروں کو بھی کشمیر میں بھیجا رہا ہے بھارت کی وزیر دفاع نر ملا ستھاسن نے اس سلسلے میں منظوری دے دی ہے جس کے تحت آرمی ہیڈ کو اٹر سے 229افسروں کو مقبوضہ کشمیر بھیجا جائے گا جبکہ وہاں مزید فوج بھیجنے کا بھی پروگرام ہے ۔

اس کا مقصد بھارت کی چار لاکھ فوج نہتے کشمیریوں کا مقابلہ کرنے سے عاجز ہے اور اسے مزید افرادی قوت کی ضرورت ہے ۔مقبوضہ کشمیر کے علاقے راجوڑی میں مزید بنکر ز تیار کئے گئے ہیں جو جنگی عزائم کو ظاہر کر رہے ہیں۔
بھارت کی جاب سے ایف 16طیارے استعمال کرنے کا جووا ویلا کیا گیا ہے ۔یہ اس لیے بلا جوازہے کیونکہ ان طیاروں کی فراہمی کے وقت مستقبل میں بھارت کے تنازعہ کی صورت میں پاکستان کے لئے ان طیاروں کی نہ صرف دفاعی اہمیت کا اعتراف کیا گیا تھا بلکہ یہ بھی کہا گیا تھا کہ اس سے دونوں پڑوسیوں کے درمیان جو ہری لڑائی کو روکا جا سکے گا میڈیا رپورٹ کے مطابق ان دونوں نکات کو اسلام آباد میں متعین امریکی سفارت کا رپیٹر سن کو 24اپریل 2008ء کو سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کو بھیجے گئے خصوصی پیغام میں شامل کیا تھا پیٹرسن نے لکھا تھا کہ ایف 16پروگرام پاکستان کو دنیا اس اعتبار سے اہمیت کا حامل ہے کہ اگر مستقبل میں پاکستان اور بھارت کے درمیان لڑائی ہوئی تو اس سے پاکستان کو جو ہر یٹ ہتھیاروں کی بجائے روایتی ہتھیاروں کو استعمال کرنے کا موقع ملے گا۔


20پیرا گرافس پر مشتمل یہ پیغام جووکی لیکس کے ذریعہ سامنے آیا جس میں اس حوالے سے بات کی گئی تھی کہ اس میں 500ایسے آئی ایم 120سی جدید درمیانے فاصلے کا میزائل پروگرام بھی شامل تھا جو گزشتہ ہفتے کشمیر کے تنازعہ میں بھارتی فضائیہ کے خلاف استعمال ہوا۔ایف16معاہدہ کو منسوخ کرنا مفید نہیں ہوگا۔پیٹرسن نے واشنگٹن میں پالیسی سازوں کو یہ بھی یاد کرایا ہے تھا کہ 2008ء میں بھارت جدید کثرت المقاصد لڑکا طیاروں میں پاکستان پر پہلے ہی برتری حاصل کرچکا ہے جہاں دہلی کے پاس 736طیارے ہیں وہاں اسلام آباد کے پاس 370طیار ے ہیں ۔


بھارت مزید 26کثیر المقاصد طیارے (ایف 18 یا اس کے برابر)حاصل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس سے بھارت نہ صرف اہم ٹیکنالوجی حاصل کرے گا بلکہ پاکستان پر اس کی برتری میں اضافہ ہو جائے گا بھارتی فضائیہ پہلے ہی نظر سے اوجھل تکنیک پر تربیت کررہی ہے اگر ہم نے پاکستان کی ہتھیار فراہم کرنے کی درخواست ٹکرادی تو خطے میں طاقت کا توازن بگڑ جائے گا ۔

یہ بات واضح ہو گئی ایف 16طیارے فراہم کرتے وقت یہ بھی واضح ہو گیا کہ یہ بھارت کے خلاف پاکستان کے دفاع کے لیے استعمال ہوں گے۔
دریں اثناء عالمی سطح پر پاکستان اور بھارت کے مابین جنگ کے امکانات پر تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے امریکی ذرائع ابلاغ یہ خدشہ ظاہر کررہے ہیں کہ کشمیر تنازعہ کے باعث پاکستان بھارت جنگ کا خطر ہ ہے اس تنازعہ کے خوفناک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں نیویارک ٹائمز کے ادارےئے میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری کشمیریوں کے لئے مودی کا ظالمانہ رویہ تبدیل کر ا ئے۔


مسلم کشمیر حل ہونے تک ایٹمی جنگ کا خطرہ بر قرار رہے گا۔واشنگٹن پوسٹ کے تجزیہ نگاروں نے بھی بھارت کے بلند بانگ دعوؤں کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے اور کہا ہے پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی کی وجہ کشمیر ہے جس پر بھارت قابض ہے جبکہ جارحیت پسند مودی کے وزارت عظمیٰ پر براجمان ہونے کے بعد سے نہ صرف کشمیر میں بھارتی حکومت کے مظالم میں شدت آئی بلکہ لائن آف کنٹرول پر بھی کشیدگی میں اضافہ ہو ا ہے ۔


عالمی سطح پر یہ خدشات بے بنیاد نہیں ہیں جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے وزیر اعظم مودی کے اقدامات اور بیانات ان کی بنیاد ہیں اگرچہ بھارت میں امن پسند لوگ جنگ کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لئے آواز اٹھا رہے ہیں مگر جن پر جنونیت سوار ہو جائے انہیں ہو شمندی کی بات کب سمجھ آتی ہے ۔اس کے باوجود کے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے دو بھارتی لڑا کا طیار مار گرائے دےئے گئے ۔


اسرائیل سے مل کر راجھستان کی جانب سے حملے کا منصوبہ آئی ایس آئی نے وقت سے پہلے ناکام کردیا۔سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے والی بھارتی آبدوز کو پاک بحریہ نے واپس بھاگنے پر مجبور کر دیا۔دو لڑا کا طیارے حال ہی میں گر کر تباہ ہو گئے ۔مودی اور اس کی سر پرست انتہا پسند تنظیم راشٹر یا سیوک سنگھ ہوش کے ناخن لینے کے لئے تیار نہیں ہیں ۔تاہم پاکستان کی قوم اور فوج ہر جارحیت کا مقابلہ
 کرنے کے لئے پوری طرح تیار وکمر بستہ ہے ۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

moodi khabardaar Pakistan jawab ke liye phir tayyar is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 14 March 2019 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.