
پارلیمنٹ میں غنڈہ گردی قوم اور قومیت کی توہین
منگل 4 جنوری 2022

گل بخشالوی
(جاری ہے)
1988کے انتخابات سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی مخالف اسلامی جمہوری اتحاد (آ ئی جے آ ئی) کے نام سے نو جماعتوں کا اتحاد قائم ہوا۔ جس میں مسلم لیگ، جماعت اسلامی او نیشنل پیپلز پارٹی شامل تھیں۔ آج 2021 میں پی این اے کے قائد مولانا مفتی محمودکے صاحبزادے مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کے قائد ہیں اس لئے کہ جمہوری حکومتوں کوگرانے کے لئے قائم ہونے والے اتحاد کی قیادت انہیں ورثے میں ملی ہے ،
پیپلز پارٹی کے شہیدوں کے نام پر ووٹ کی خیرات مانگتے والے آصف علی زرداری جو شہیدوں کی بر سی اورسالگرہ کے جشن میںپنجابی فلمی ادا کاروں کی طرح بھڑکیں مارتے ہیں ۔ زرداری کہتے ہیں میں لاہور میں ڈھرے لگانے آرہا ہوں ،بلاول بھڑک مارتے ہیں پانچ جنوری کو لاہور میدان جنگ ہوگا مولانا کہتے ہیں ۳۲ مارچ کو اسلام آباد فتح کروں گا اور مسلم لیگ ن کا کہنا ہے نواز شریف پاکستان آیا نہیں صرف آنے کا نام لیا ہے اور تحریک ِ انصاف حکومت کی ٹانگیں کانپ رہی ہے ، احسن اقبال کہتے ہیں میں حکومت کے اتحادیوںکے پاس جاﺅں گا ان سے پوچھوں گا کہ تم نے آئین سے وفاداری کا حلف اٹھایا ہے یا عمران خان کی نا اہلی اور ناکامی سے وفاداری کا ، لیکن وہ اپنے گریبان میں کیوں نہیں دیکھتے کیا اس نے آئین سے وفاداری کا حلف اٹھایا ہے یا اس نوازشریف سے جسے سپریم کو رٹ نے کہا تم صادق اور امین نہیں ہو ،
مولانا فضل الرحمان کی سوچ تو جمہوری حکو متیں گرانے وا لی ہے لیکن حیرانی ہے تو زرداری پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو کی سوچ پر جو لاہور فتح کرنے آرہے ہیں کہہ رہا ہے پانچ جنوری کو لاہور میدان جنگ ہوگا ایسی سوچ پر ما تم کے سوا کیا کیا جا سکتا ہے ، بدقسمتی سے بلاول ان کے کھڑے ہیں جنہوں نے ان کے نانا ، ان کی ماں اور خاندان کے ساتھ نظریاتی جیالوں کو خاک کا کفن پہنا کر دفن کیا ہے، یہ ہی وہ لوگ ہیں جو ذ والفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی حکومتوں کے خلاف تحریکوں کے اتحادی تھے ۔ پہلے بلاول کے باپ آصف علی زرداری نے جیالوں کے ارمانوں کا خون کیا اور اب بلاول طاقت کے سر چشمہ عوام کو نظر انداز کر کے شہید بھٹو خاندان کی قومی اور جمہوری نظریات کی توہی کر تے ہوئے جمہوریت پسندوں کے قومی جذبات کو مجروح کر رہے ہیں جس کا منظرنامہ گذ شتہ کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں اس وقت دنیانے د یکھا جب پیپلز پارٹی کی خاتون رہنما نے تحریک ِ انصاف کی خاتون رہنما کو تھپڑ ماریا دیا ،
اپوزیشن جمہوریت کا حسن ہے لیکن جو حسن دنیا دیکھ رہی ہے وہ پارلیمنٹ کی تو ہین ہے ، جانے قومی اسمبلی میں جمہوری روایات کو کیوں نظر انداز کیا جارہا ہے ، اگر حکومت کسی بھی نوعیت کا کوئی بل پیش کرتی ہے تو بل پر بحث میں حکو مت اور اپوزیشن کو اظہار خیال کا حق ہے ایک دوسرے کے موقف کو پارلیمنٹ کے تقدس کا خیال رکھتے ہوئے خاموشی سے سنا جائے اگر اتفاق رائے پیدا نہیں ہوتا توسپیکر کو رائے شماری کے لئے کہا جائے لیکن اسمبلی کو مچھلی منڈی بنا دینا جمہوری روایات کی توہین ہے ۔ کاش حکومت اور اپوزیشن کے منتخب اراکین ِ اسمبلی پارلیمنٹ اور اپنے خاندانی وقار کا احترام کریں اپنے دیس کی اس عوام پر ترس کھائیں جن کے وہ نمائندے ہیں ، پارلیمنٹ میں ہلڑ بازی شور شرابا ، پارلیمنٹیرین کے خطاب کے دوران بازاری زبان میں نعرے ، ڈیسک بجانا سپیکر اسمبلی کے سامنے بے شرمی کا رقص ایک دوسرے پر آوازے کسنا،ایک دوسرے کا گریبان پکڑنا تھپڑ مارنا کہاں کی جمہوریت پرستی ہے پارلیمنٹ میں غنڈہ گردی قوم اور قومیت کی توہین ہے
جو راہبر خود کو کہتے ہیں وہ بیٹھے ہیں میخانوں میں
سب چور اچکے لگتے ہیں، یہ لوٹ کے دولت دھرتی کی
بیرون وطن لے جاتے ہیں،یہ راہبر سب درندے ہیں
یہ خون ہمارا پیتے ہیں
یہ میڈیا کے جو داتا ہیں، سب اینکر وینکر میڈیا کے
جو بریکنگ نیوز سناتے ہیں، سب گیت ان ہی کے گاتے ہیں
جو ان کو مال لگاتے ہیں جو ڈالر سور کھلاتے ہیں
سب چور لفافے والے ہیں
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
گل بخشالوی کے کالمز
-
گداگر اپوزیشن، حکومت گراﺅ ، در در پر دستک !
بدھ 16 فروری 2022
-
کسی مائی کے لال میں جرات نہیں کہ تحریک عدم اعتماد لا سکی
منگل 15 فروری 2022
-
اگر جج جواب دہ نہیں تو سینیٹر اور وزیراعظم کیوں کرجواب دہ ہو سکتا ہے
جمعہ 4 فروری 2022
-
سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن غیر حاضر اور حکومت کی جیت
پیر 31 جنوری 2022
-
اسلامی صدارتی نظام اور پاکستان
جمعرات 27 جنوری 2022
-
تحریکِ انصاف ، جماعت اسلامی ، پاکستان عوامی تحریک ، اور ریاست ِ مدینہ!!
ہفتہ 22 جنوری 2022
-
اپوزیشن، عوام کی عدالت میں پیش ہونے سے قبل ان کے دل جیتیں
جمعرات 20 جنوری 2022
-
خدا کا شکر ادا کریں کہ ہم پاکستان کے باشندے ہیں
ہفتہ 15 جنوری 2022
گل بخشالوی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.