
اضافہ شدہ آئٹم
مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں اور اہم شخصیات نے اپنے آبائی حلقوں میں ووٹ کاسٹ کئے صدر مملکت ممنون حسین نے کراچی، نگران وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے سوات، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے لاہور، بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ، شاہد خاقان عباسی نے مری، عمران خان نے اسلام آباد، شاہ محمود قریشی نے ملتان، آصفہ بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو زرداری نے نواب شاہ ، ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاہور،مولانا فضل الرحمن نے ڈیرہ اسماعیل خان ،سید خورشید احمد شاہ نے سکھر،خواجہ سعد رفیق نے لاہور ، راجہ پرویز اشرف نے گوجر خان ، وحیدعالم خان نے لاہور، سید علی ظفر نے لاہور، شیخ رشید نے راولپنڈی ،انجم عقیل خان اور آزاد امیدوار زبیر فاروق خان نے اسلام آباد، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے لاہور ، مصطفی کمال نے کراچی، فریال تالپور نے نوڈیرو، تہمینہ دولتانہ نے وہاڑی، گورنر سندھ محمد زبیر نے کراچی، سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے لاہور ، چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے نوکنڈی، شہباز شریف نے لاہور، سابق وزیراعظم محمدنواز شریف اور سابق وزیر اعلی شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر نے لاہور ، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اسلام آباد، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باوجوہ اور ان کی اہلیہ نے راولپنڈی اور گورنرخیبرپختونخوا نے ناصرگڑھی پشاور میں ووٹ ڈالا
بدھ 25 جولائی 2018 22:35

(جاری ہے)
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 54 اسلام آباد قومی سے آزاد امیدوار حفیظ الرحمن ٹیپو نے اسلام آباد ماڈل سکول فار بوائز بڈھانہ کلاں میں اپنا ووٹ پول کیا، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ کے شہر نوڈیرو کے حلقہ این اے 200 میں شہید میجر مجاہد بوائز سکول میں قائم پولنگ سٹیشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے مری میں حلقہ این اے 57 میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد میں حلقہ این اے 53 میں ڈھوک جیلانی میں قائم پولنگ سٹیشن پر اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے ملتان کے حلقہ این اے 157 میں گورنمنٹ پرائمری سکول چک نمبر 3 ٹی کے پولنگ سٹیشن پر ووٹ کاسٹ کیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور شہید بی بی بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو زرداری نے نواب شاہ کے حلقہ این ای 213، پی ایس 38 میں اپنے ووٹ کاسٹ کئے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125 سے پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد اپنے حلقہ میں ووٹ کاسٹ نہ کر سکیں، ان کا ووٹ این ای125 میں درج نہیں ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنا ووٹ این اے 135 پی آئی اے ہاوسنگ سوسائٹی میں قائم پولنگ سٹیشن پر کاسٹ کیا۔ متحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمن نے ڈیرہ اسماعیل خان میں حلقہ این اے 38 میں ہائیر سکینڈری سکول عبدالخیل میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ سابق قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید احمد شاہ نے اسلامیہ کالج پولنگ سٹیشن سکھر میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے لاہور کے حلقہ این اے 131میں اپنا ووٹ ڈالا۔ سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء راجہ پرویز اشرف نے موہری راجگان میں ووٹ ڈالا۔ لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125 میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار وحیدعالم خان نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے راولپنڈی کے حلقہ این اے 62 میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 54 اسلام آباد سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار انجم عقیل خان اور آزاد امیدوار زبیر فاروق خان نے اسلام آباد ماڈل کالج فارگرلز گولڑہ کے پولنگ سٹیشن پر اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے لاہور کے حلقہ این اے 130میں برکت مارکیٹ لاہور میں قائم پولنگ سٹیشن پر اپنا ووٹ ڈالا۔ پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کراچی کے حلقہ این اے 243 کے ایم ایس پبلک سکول کے پولنگ سٹیشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا، فریال تالپور نے نوڈیرو میں حلقہ این اے 200 اور پی ایس 10گورنمنٹ پرائمری سکول 2، مسلم لیگ (ن) کی امیدوار و سابق وفاقی وزیر تہمینہ دولتانہ نے وہاڑی کے حلقہ این اے 164 میں پولنگ سٹیشن نمبر 19 گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول اور گورنر سندھ محمد زبیر عمر نے ڈی ایچ اے ماڈل ہائی سکول فیز 7خیابان ہلال کراچی میں ووٹ کاسٹ کیا۔ سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے لاہور کے حلقہ این اے 129میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا، انہوں نے قطار میں لگ کر اپنی باری کا انتظار کیا۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے اپنے آبائی علاقے نوکنڈی کے کلی کسٹم کی گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میں واقع پولنگ اسٹیشن میں پی بی 34 اور این اے 268 کے لیے اپنا ووٹ ڈالا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے جونیئر ماڈل سکول اے بلاک ماڈل ٹائون لاہور میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ سابق وزیراعظم محمدنواز شریف اور سابق وزیر اعلی شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر نے لاہور کے حلقہ این اے 124 میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 52 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اسلام آباد ماڈل ہائی سکول جابہ تیلی کے پولنگ سٹیشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔گورنرخیبرپختونخواانجینئراقبال ظفرجھگڑا نے بدھ کو پشاورمیں ناصرگھڑی میں عام انتخابات 2018ء کے سلسلے میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ گوجرخان حلقہ این اے 58 سے تحریک انصاف کے الحاج چوہدری محمد عظیم، مسلم لیگ ن کے راجہ جاویداخلاص نے اپنے ووٹ اپنے آبائی پولنگ اسٹیشنوں پر ڈالے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چارسدہ ، نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید محکمہ صحت کا ملازم شدید زخمی
-
پاکستان پر ممکنہ حملے کی تیاری، بھارت نے سرحدی علاقے خالی کروالیے
-
ملکی تاریخ کا سب سے بڑا مالیاتی سکینڈل، خیبر پختونخوا ہ کے سرکاری بینک اکاﺅنٹس سے 40 ارب روپے سے زائد کی خوردبرد کا انکشاف
-
مانیٹری پالیسی کا اعلان 5 مئی کو کیا جائے گا، شرح سود میں کمی کا امکان
-
'پاکستان پہلے حملہ نہیں کرے گا، لیکن پیچھے بھی نہیں ہٹے گا'
-
بھارت کا بیانیہ عالمی سطح پر ناکام، دوست ملک ڈٹ کر پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیرخارجہ
-
یمن: حوثیوں کے خلاف جنگ، امریکہ کو مہنگی پڑ رہی ہے
-
بھارتی رافیل طیاروں کی اپنی فضائی حدود میں پٹرولنگ، پاکستان ائیرفورس کی نشاندہی کرنے پر بھارتی طیارے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر فرار ہوگئے
-
جنوبی وزیرستان، ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ،2 بچے جاں بحق ایک زخمی
-
ٹیکس کی ادائیگی میں تنخواہ دار طبقہ سرفہرست، مزید انکم ٹیکس لینے کا ہدف مقرر
-
مجھے تو سلمان صفدر سے ضروری ملنا تھا وہ کدھر ہیں،عمران خان نے ملاقات کیلئے آنے والے وکلاء سے پوچھا کہ آپ کیسے اندر آجاتے ہیں؟ علیمہ خان
-
ایسے اقدامات دشمن کیلئے قیمتی انٹیلی جنس معلومات فراہم کرسکتے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.